Type to search

ٹی وی اور فلم

انگریزی میڈیم کی اداکارہ نے اپنے کام کو لیکر کہی یہ بات

فلمی ڈسک،1مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ رادھیکا مدن فلم انگریزی میڈیم سے لوگوں کے سامنے آنے والی ہے۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ انکا مقصد اپنی ہر فلم کے ساتھ کچھ نیا پیش کرنے کا ہے۔ اسکے پہلے وہ وشال بھردواج کی فلم پٹاخہ اور واسن بالا کی فلم مرد کو درد نہیں ہوتا میں نظر آئی تھی۔ جس میں انکے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔

ہندی میڈیم کا سیکوئل ہے یہ فلم: انگریزی میڈیم عرفان خان کی 2017 کی فلم ہندی میڈیم کا سیکوئل ہے۔ رادھیکا نے کہا کہ الگ الگ طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ پٹاخہ ،، مرد کو درد نہیں ہوتا، سے الگ تھیاور ویسے ہی، انگریزی میڈیم الگ ہے۔ میں خود کو ایک طرح کے کرداروں میں نہیں باندھنا چاہتی ۔ میں اپنے کام سے لوگوں کو حیران کرنا چاہتی ہوں۔ فلم انگریزی میڈیم میں عرفان خان کے علاوہ کرینہ کپور، رنویر شیوری دپیک ڈوبریال اہم رول میں دیکھائیں دیں گے، رادھیکا نے کہا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ وہ اتنے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ پردے پر نظر آئیں گے تو وہ بہت خوش ہوئی۔ فلم انگریزی میڈیم 20 مارچ کو سینما گھروں میں آئے گی۔

رادھیکا نئی یکم مئی 1995 کو دہلی میں پیدا ہوئی۔ رادھیکا مدن فلم اداکارہ کے علاوہ ٹیلی ویژن آرٹسٹ ہیں۔ شروعات میں رادھیکا مدن نئی دہلی میں ڈانس انسٹرکٹر کی حیثیت سے کام کرتی تھی۔ پھر سال 2014 میں انہوں نے کلرز ٹی وی کہ ڈرامہ سیریز میری عاشقی تم سے میں شکتی اروڑا کے مدمقابل ٹی وی میں انڈسٹری میں قدم رکھا۔ بتادیں کہ رادھیکا کو فلم پٹاخہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈس میں بہترین نئی اداکارہ کا ایوارڈس میں نامزدگی ملی۔رادھیکا نے ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلا جا (سیزن 8) میں بھی حصہ لیا۔

Tags:

You Might also Like