Type to search

ٹی وی اور فلم

انگریزی میڈیم کا ٹریلر دیکھ کر رونے لگی تھی رادھیکا مدن

رادھیکا مدن

فلمی ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا مدن فلم انگریزی میڈیم کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ فلم میں وہ عرفان کی بیٹی کے رول میں نظر آئیں گی۔ رادھیکا کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے اسکی شروعات ٹی وسی سےکی تھی۔ ڈائریکٹر وشال بھردواج کو انکا نام پسند آیا اور انہیں فلم پٹاخہ میں کام کرنے کا موقع دیا۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ کمال نہیں دیکھا پائی۔ لیکن رادھیکا کے کام کو بہت پسند کیا گیا۔ اسکے بعد رادھیکا مرد کو درد نہیں ہوتا میں نظر آئی۔ فلم میں انہوں ابھیمنیو کے مقابلے لیڈ اداکارہ کا رول پلے کیا تھا۔ اب وہ عرفان خان کے ساتھ کام کررہی ہے۔

 

دہلی میں یکم مئی 1995 کو پیدا ہوئی رادھیکا مدن کے لیے انگریزی میڈیم میں کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے دوران انکا ردعمل کیسا تھا۔ بالی ووڈ لائف کے ساتھ انٹرویو کے دوران رادھیکا نے کہا، جب میں نے ٹریلر کے آخری 10 سکنڈ اور اسٹار کاسٹ کے نام دیکھے تو میں ٹریلر کو پوری طرح سے بھول گئی۔ میں نے رونا شروع کردیا۔ یہ میرا خواب ہے اور میں اپنے خواب کو جی رہی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ اس سے ذیادہ خوبصورت کچھ ہوہی نہیں سکتا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ میرا خواب پورا ہوگیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ انگریزی میڈیم 2017 میں آئی فلم ہندی میڈیم کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں عرفان اور رادھیکا مدن کے علاوہ کرینہ کپور ، دیپک ڈوبریال، ڈمپل کپاڈیہ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ڈائریکشن ہومی اڈجانیا نے کیا ہے۔ یہ 13 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like