Type to search

ٹی وی اور فلم

بار برا دیکھو، کے سپورٹ میں آئی رادھیکا مدن

فلمی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا مدن کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت غصہ آتا ہے، جب وہ دیکھتی ہے کہ خواتین کو آج بھی برا ۔اسٹرپ جیسی کسی چیز کی بنیاد پر آزمایا جاتا ہے۔ رادھیکا بار برا دیکھو، کے ساتھ خواتین کی حمایت میں آگے آئی ہے۔ جس میں آج کے وقت میں بھی کئی بار برا۔اسٹرپ کے دیکھنے کی وجہ سے خواتین کو شرمسار ہونا پڑتا ہے۔ یہ ایم ٹی وی کی انوکھی پہل ہے۔ جسکے تحت اسٹرپ کو لیکر شرمسار ہونے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور اسکے ساتھ ہی اسکے بارے میں بات کی جائے گی، تاکہ لوگ اسے عام طور پر لیے۔

 

View this post on Instagram

 

Rehearsing hook step of “Desi girl” in my head. Today for #indiafilmproject2019

A post shared by Radhika Madan (@radhikamadan) on


رادھیکا نے کہا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے دوران یا کہی اور بھی کئی بار ہم سبھی نے عجیب و غریب نگاہوں سے دیکھے جانے وہ غلط طریقے سے چھونے جیسی چیزوں کا سامنا کیا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر غصہ آتا ہے کہ کس طرح سے آج بھی برا ۔ اسٹرپ کے دیکھے جانے جیسی کسی چیز کو لیکر خواتین کو پرکھا جاتا ہے۔ اسے کافی پہلے ہی عام طور پر لیاجانا چاہیئے تھا۔

وہ آگے کہتی ہے کہ کپڑے ہمیں متعین نہیں کرتے ہیں۔ یہ پوری طرح سے ایک خاتون کی خواہش پر منحصر ہے کہ وہ کیا پہنے اور کس طرح سے پہنے ، بار برا دیکھو، جیسے کسی پہل کے ساتھ اپنی آواز اٹھا کر میں خوش ہوں، جو خواتین کو غیر آرام دہ محسوس کرنے کے لیے ہے۔ آئے اس یوم خواتین کو الگ طریقے سے منائے۔ اور برا کے اسٹرپ کو دیکھنے میں عجیب محسوس نہ کریں، اس میں شرم کی کوئی بات نہیں۔ اس لیے شرمانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like