Type to search

ٹی وی اور فلم

رادھیکا مدن نے رومی کی شرافت کی شوٹنگ شروع کی

رادھیکا مدن

فلمی ڈسک، 31 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سے بالی ووڈ میں پہچان بنانے والی اداکارہ رادھیکا مدن ان دنوں اپنی فلم کتے کو لیکر سرخیوں میں ہے- ایک انٹرویو میں رادھیکا مدن نے ٹی وی انڈسٹری کو لیکر ایک بیان دیا تھا، جسکی وجہ سے انہیں کافی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا-

 

ٹی وی کے مقبول شو میری عاشقی تم سے ہی سے ناظرین کے درمیان الگ پہچان بنا چکی اداکارہ رادھیکا مدن نے ان سبھی باتوں کو پچھے چھوڑ کر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے-

 

دہلی میں یکم مئی 1995 کو پیدا ہوئی اداکارہ رادھیکا مدن اپنی نئی فلم بہت جلد لیکر آنے والی ہے-

 

حالانکہ اس بارے میں انہوں نے ذیادہ معلومات شیئر نہیں کی- رادھیکا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے- میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا نام رومی کی شرافت ہے-

 

اداکارہ رادھیکا مدن نے سوشل میڈیا پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کلپ بورڈ پکڑے ایک تصویر شیئر کی ہے- اسکے ساتھ انہوں نے لکھا، پاگل پن شروع- میں رومی سے ملنے کے لے پرجوش ہوں- رومی کی شرافت ، انہوں نے آگے کوئی معلومات نہیں دی-

 

 

بتادیں کہ رادھیکا نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو میری عاشقی تم سے ہی، سے کی تھی- انہوں نے اس فلم کے بعد کئی اور فلمز میں کام کیا ہے- مرد کو درد نہیں ہوتا، گو گوا گون 2، انگریزی میڈیم اور شدت میں اداکارہ نے زبردست کام کیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Radhika Madan (@radhikamadan)

فلم انگریزی میڈیم میں انکے ساتھ کرینہ کپور ، عرفان خان اور دپیک ڈوبریال جیسے کئی فنکار اہم رول میں دیکھے۔

 

حال ہی میں فلم کتے میں اپنے شاندار کام سے سرخیوں بٹور رہی ہے-

Tags:

You Might also Like