Type to search

فیشن

انٹرنیٹ پر چھایا پرنوتن بہل کا ساڑی اسٹائل

فیشن ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار اپارشکتی کھرانا کے ساتھ آنے والی فلم ہیلمیٹ میں جلد ہی نظر آنے والی فنکار پرنوتن بہل کی تصویر آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے- دراصل پرنوتن بہل انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی تصویریں یہاں شیئرکرتی رہتی ہے- پرنوتن بہل کے شیئر کرتے ہی انکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہے- اسی سلسلہ میں پرنوتن بہل کی کچھ پرانی انسٹا فوٹوز ان دنوں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے-

اپنی آنے والی فلم ہیلمیٹ کو لیکر پرنوتون بہل کا کہنا ہے کہ یہ فلم کافی مزیدار کامیڈی ہے- پرنوتن بہل کا کہنا ہے کہ انکی پہلی فلم نوٹ بک سے انکی دوسری فلم ہیلمیٹ بالکل الگ ہے- اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سماج کو پیغام دینے والی یہ ایک مزیدار فلم ہے-
ایس اے ایل لائنس گولڈ ایوارڈ کے دوران میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نوتن کی پوتی اور اداکار منیش بہل کی بیٹی پرنوتن نے کہا، میں نے اپنی دوسری فلم ہیلمیٹ کی شوٹنگ پوری کرلی ہے- اس میں اپارشکتی کھرانا ، ابھیشک بنرجی اور آشیش ورما ہے- میرے کام کو انداز اور کردار کے طور پر دیکھا جائے تو یہ فلم بالکل الگ ہے- یہ مزیدار کامیڈی ہے- اس میں سماج کے لیے ایک پیغام بھی ہے-

انہوں نے کہا، فلم کو لیکر مجھے گھبراہٹ بھی ہے اور ساتھ ہی پرجوش بھی ہوں- اس طرح کی فلم میں کرنا چاہتی تھی، فلم کی تھوڑی بہت شوٹنگ باقی رہ گئی ہے، یہ فلم اسی سال ریلیز ہونے والی ہے- (فوٹو: پرنوتن کے انسٹاگرام سے لی گئی)

Tags: