Type to search

ٹی وی اور فلم

ہنگامہ 2 ریلیز سے پہلے وائرل ہوئی پرنیتا سبھاش کی یہ تصویر

فلمی ڈسک،2مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوی بی ہند کی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ پرنیتا سبھاش بالی ووڈ فلم ہنگامہ 2 میں سبھی کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے- یہ فلم پریہ درشنی کی ہنگامہ کی دوسری قسط ہے، جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی- ہنگامہ 2 میں میزان جعفری، پریش راول اور شلپا شیٹی بھی ہے-

پرنیتا سبھاش نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا، کی الجھنوں کے لیے تیار ہوجائے، کیونکہ پریہ درشنی اور رتن جین سبھی کے پسندیدہ کامیڈی فلم ہیش ٹیگ ہنگامہ 2 کے ریبوٹ کے ساتھ پھر سے آرہے ہیں- ہنگامہ 2 اگسٹ کی 14 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے-

وہ اجے دیوگن کے ساتھ بھوج۔دی پرائیڈ آف انڈیا میں بھی نظر آئیں گی- وہ دیوگن کی بیوی کے رول میں نظر آسکتی ہے- پرنیتا سبھاش کی تصویر فلم کی ریلیز کی بات سامنے آنے کے بعد سے ہی وائرل ہونا شروع ہوچکی ہے- پرنیتا سبھاش بھلے ہی بالی ووڈ میں اب انٹری لے رہی ہے لیکن انکی فینس فالونگ کافی بڑی ہے- فوٹ: پرنیتا سبھاش کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like