Type to search

Uncategorized

اداکارہ پولومی داس بگ باس او ٹی ٹی کے گھر میں

پولومی داس

ٹی وی ڈسک، 28 جون (اردو پوسٹ) ٹی وی کے سب سے زیادہ مقبول متنازعہ شو بگ باس او ٹی ٹی 3 دستک دے چکا ہے- بگ باس او ٹی ٹی کے اس سیزن میں کئی بدلاؤ دیکھنے کو ملے ہیں-

 

 

 

 

 

جیو سینما پر نشر ہونے والے شو بگ باس کے گھر میں ٹی وی اسٹارس، سوشل میڈیا انفلونسر کے علاوہ کئی مقبول لوگوں نے انٹری لی ہے- بگ باس کی امیدوار ماڈل ، اور ٹی وی اداکارہ پولومی داس بگ باس کے سفر کو لیکر میڈیا سے باتیں کیں، اسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک منتر کے بارے میں بتایا جسے لیکر وہ گھر کے اندر آئی ہیں-

 

 

 

ماڈل اور ٹی وی اداکارہ پولومی داس نے میڈیا سے کہا، بگ باس کے لیے ہاں کہنے کے پیچھے کی وجہ ، میں کچھ مہینے پہلے تک تیار نہیں تھی، کیونکہ یہ ایک بہت ہی مشکل شو ہے، ایسا نہیں ہے کہ آپ کچھ ٹاسک کرکے سکون مل جائے گا-

 

 

 

 

 

 

اس شو کے لیے آپ کو ذہنی مضبوط ہونا ہوگا، مجھے لگا کہ اس شو کا حصہ بننے کا یہی صحیح وقت ہے، کیونکہ میری زندگی میں کچھ ایسا چل رہا تھا، کچھ ایسی چیزیں جو گڑبڑا گئی، لیکن کہیں نہ کہی میرے ساتھ جو ہوا وہ صحیح تھا- اس لیے مجھے شو کے لیے ہاں کہنا پڑا-

 

 

جب ان سے پوچھا گیا کہ شو جیتنے اور سامعین کو محفوظ کرنے کے لیے انکی حکمت عملی کیا ہوگی- تو اداکارہ نے کہا، میں ایک مکمل پیکج کی طرح ہوں، میں 120 منٹ کی یش راج کی فلم کی طرح ہوں-

 

 

بتادیں کہ آشا نیگی اور شرمن جوشی کی ویب سیریز بارش اور سیریل کارتیک پورنیما میں نظر آچکی پولومی پولو داس اپنی ہاٹ تصویروں سے فینس کے درمیان چھائی رہتی ہے۔

 

 

 

کون ہے پولومی داس

پولومی داس کی پیدائش 5 جنوری 1996 میں کولکتہ میں ہوئی۔ انکے والد کا نام گوپال چندرا داس ہے اور والدہ کا نام مونیشا داس ہے۔ انہوں نے سینٹ پول کیتیڈرل مشن سے کالج کی پڑھائی کی۔

 

 

پولومی داس ایک ہندوستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ وہ اسٹار پلس کے سیریل سہانی سی ایک لڑکی میں بے بی اور کارتیک پورنیما سیریل میں پورنیما کا کردار نبھایا تھا۔

 

 

 

سال 2016 میں داس نے ایم ٹی وی انڈیا کے شو انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی۔

 

 

ہمیشہ ساڑی اور سوٹ میں نظر آنے والی اس اداکارہ کا اصل زندگی میں کافی گلیمرس لک ہے۔ ایسے ہی کچھ تصویریں پولومی داس نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *