Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز اسکیپ لائیو کی فیٹش گرل یعنی اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر

اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر

فلمی ڈسک، 22 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار اسٹریم ہونے والی ویب سیریز اسکیپ لائیو کے پہلے سیزن میں اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر نے اسے اپنے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ رول بتایا- اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر نے کہا کہ اس میں انکی ٹیم نے کافی مدد کی ہے-

فیٹش گرل کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر نے کہا، اس کردار کو جاندار بنانے کے لیے میں نے اپنی باڈی لینگویج اور کوریوگرافی پر کافی کام کیا ہے-

 

میں نے اپنے کیریئر میں کبھی ایسا کردار نہیں نبھایا ہے، اس لیے میں بہت شکر گذار ہوں کہ میکرس نے اس رول کے لیے مجھے منتخب کیا- اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی-

 

ویب سیریز اسکیپ لائیو ایک افسانوی کہانی ہے، جس جیا مشرا اور سدھارتھ کمار تیواری نے لکھا ہے- اسکے سات اقساط ہیں- اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر نے کہا، یہ میرے طرف سے نبھائی گئی اب تک کی سب سے چیلنجنگ رول ہے-

 

خود کو دیکھنا اور سیلفی کیمرے پر اداکاری کرنا، یہ سب بے حد مشکل رہا- اس میں کرو ٹیم نے میری کافی مدد کی- اس سیریز میں انکا نام حنا ہے، لیکن وہ ویڈیو بناتے وقت اپنا نام فیٹش گرل بتاتی ہے-

ٹیم کے تعاون سے میں اپنے کردار کو نبھا پانے میں کامیاب رہی- اسکیپ لائیو کا پریئیمر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 20 مئی سے شروع ہوگیا-

یہ ویب سیریز اسکیپ لائیو نامی ایپ کے بارے میں ہے، اس ایپ کے ذریعہ لوگ اپنا ہنر اور فن اپ لائیو پیش کرتے ہیں، اور نمبر ون پر آنے کے لیے ہر کوئی کوشش میں لگا رہتا ہے، اسی طرح حنا یعنی فیٹش گلر عرف پلبیتا بورٹھاکر ایپ کے ذریعہ لائیو جاکر ہاٹ سین دیتی ہے، جس سے لوگ انہیں پسند کرنے لگتے ہیں-

ویب سیریز اسکیپ لائیو میں سدھارتھ، شویتا ترپاٹھی شرما ، سواستیکا مکھرجی ، پلبیتا بورٹھاکر ، والوسچا ڈی سوزا ، ریتوک ساہور، شومیدھ مدگلکر ، گیتیکا ودیا اوہلیان، جگجیت سندھو ، روہت چندیل اور جاوید جعفری جیسے فنکار شامل ہے-

اداکارہ پلبیتا بورٹھاکر کی پیدائش 17 جون 1992 کو آسام کے مڈل کلاس گھرانے میں ہوئی- وہ ایک اداکار، گلوکارہ اور آسام سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے جے ہند کالج سے گریجویشن کیا،

انکے والد پروبن بورٹھاکر ایک کلاسیکل سنگر اور والدہ ایک رائٹر ہے- پلبیتا کی دو بڑی بہن پرینیتا بورٹھاکر اور پریانگی بورٹھاکر فلم انڈسٹری میں ہے-

پلبیتا کئی اشتہارات میں نظر آچکی ہے، جن میں پے ٹی ایم، بریٹانیا، پیپر بوٹ، ٹاٹا اسکائی جیسے اشتہار شامل ہے-
اسکے علاوہ پلبیتا بورٹھاکر نے ایم ٹی وی انڈیا کے شو بگ ایف، نیٹ فلکس کی فلم آہان، واہ زندگی، دوسرا جیسے فلموں میں نظر آئی-

پلبیتا فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں واٹس یور اسٹیٹس، بریتھ: انٹو شیڈو، بامبے بیگمس، ایکسپ لائیو شامل ہے-