Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ کی اداکارہ پائل گھوش کو ملا ٹائمس لیڈنگ آئکن ایوارڈ

فلمی ڈسک،1 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ پائل گھوش کو اس سال بالی ووڈ کی سب سے زیادہ اسٹائلش اداکارہ ہونے کے لیے ٹائمس لینڈنگ آئکن ایوارڈ 2019 سے نوازا جائے گا، پائل نے کہا، اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے- میں اس پہچان کے لیے ٹائمس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، یہ کسی کو بڑی محنت کرتے رہنے کے لیے متاثر کرتا ہے-

انہوں نے نیوز ایجنسی سے کہا، میں تفریج اور سخت محنت کرتے رہنے کا وعدہ کرتی ہوں- آخر میں میں ناظرین سے یہی گذارش کرنا چاہونگی کہ وہ مجھے اپنا پیار بھیجتے رہیں، کیونکہ بس یہی معنی رکھتا ہے-

13نومبر 1989 کو پیدا ہوئی اداکارہ اور ماڈل پائل گھوش نے فلم “پٹیل کی پنجابی شادی” کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، اس میں انکے ساتھ ویر داس بھی تھے-

بتادیں کہ پائل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی لیٹسٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- یہ ایوارڈ پاتے ہی پائل سرخیوں میں آگئی اور انکی انسٹاگرام فوٹوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی-

Tags:

You Might also Like