Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پویترا پونیا چڑیل بن کر ٹی وی پر واپسی کریں گی

بگ باس 14 پویترا پونیا

ٹی وی ڈسک، 27 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ پویترا پونیا ٹی وی کی ان اداکاراؤں میں سے ہے جو بگ باس کے گھر میں ہنگامہ مچا چکی ہے-

بگ باس کے گھر میں پویترا پونیا کے غصے نے خوب سرخیاں بٹوری تھی- آخری بار پویترا پونیا سال 2020 میں بگ باس 14 میں ہنگامہ مچاتی دیکھی تھی- بگ باس کے بعد پویترا پونیا کسی بھی ٹی وی شو میں نظر نہیں آئی-

 

 

بگ باس 14 ختم ہونے کے بعد سے ہی پویترا پونیا اپنا پورا وقت بوائے فرینڈ اعجاز خان کو دے رہی ہے- ڈیڑھ سال گذر جانے کے بعد پویترا پونیا اب ٹی وی پر واپسی کرنے کو تیار ہے- پویترا پونیا جلد ہی ناگمنی نام کے فیٹنسی ڈرامہ میں نظر آنے والی ہے-

اداکارہ پویترا پونیا کے اس شو کو ویدراج پروڈیوس کرنے والے ہیں- ناگمنی میں آدتیہ ریڈجی اور عالیہ گھوش اہم رول میں نظر آنے والے ہیں-

سیریل ناگمنی میں عالیہ گھوش ناگین کا رول پلے کرنے والی ہے- وہیں پویترا پونیا شو میں چڑیل کے طور پر نظر آنے والی ہے- خبر ہے کہ ناگمنی کے میکرس نے پویترا پونیا کے نام پر مہر لگا دی ہے-

ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے جب پویترا پونیا چڑیل کا رول پلے کرنے والی ہے- اس سے پہلے سیریل بالویر ریٹرنس میں بھی پویترا نے چڑیل کا کردار نبھایا تھا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگمنی کے علاوہ پویترا پونیا خطروں کے کھلاڑی 12 کا بھی حصہ بننے والی ہے-

حالانکہ فینس اب بھی پویترا پونیا کو اعجاز خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں-

 

پویترا پونیا نے ناگین 3 میں اہم رول ادا کیا تھا۔ جسکے لیے انکی خوب تعریف بھی ہوئی تھی۔

پویترا کی پیدائش 22 اگسٹ 1988 کو یو پی کے باغپت میں ہوئی۔ جہاں انکا نام نیہا سنگھ تھا۔ انکا ایک بھائی ہے۔ اسکولی تعلیم دہلی میں ہوئی۔

 

انہوں نے لو یو زندگی، ساورے سب کے سپنے پریتو، ہونگے جدا نا ہم، ڈر سب کو لگتا ہے، یہ ہے محبتتیں، کوچ۔۔کالی شکتیوں سے، ناگین 3، ڈائن اور بلویر جیسے ٹی وی سیریلس میں کام کیا۔

پویترا نے چھوٹے پردے پر ڈیبیو ایم ٹی وی اسپلٹس ولا 3 سے کیا تھا۔

اسکے بعد انکے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات لو یو زندگی سے ہوئی۔

Tags:

You Might also Like