Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ پاکھی ہیگڑے کو ملا یو پی آرٹسٹ ایوارڈ

اداکارہ پاکھی ہیگڑے

فلمی ڈسک،27 ڈسمبر(اردو پوسٹ) یوپی آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 30ویں یو پی اے اے ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا- اس میں مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا-

 

 

 

اداکارہ پاکھی ہیگڑے کو یوپی کا آرٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے- اتر پردیش کے سینئر آئی اے ایس افسر اونیش اوستھی نے یہاں ایک پررونق تقریب میں اداکارہ پاکھی ہیگڑے اور بالی ووڈ اداکار علی ظفر کویو پی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفرازکیا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakkhi Hegde (@pakkhihegde)

 

 

پاکھی کے علاوہ اداکارہ اکشرا سنگھ کو یوپی آرٹسٹ اکیڈمی ایوارڈ ملا، اداکارہ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

اکشرا سنگھ نے کہا، اس سے مجھ میں مزید اعتماد پیدا ہوا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈ کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’’میں نتن مشرا سر اور اونیش کمار اوستھی صاحب کا شکر گزار ہوں۔ اپنے ناظرین کا بھی شکریہ۔

 

 

 

 

اکشرا بھوجپوری فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔ حال ہی میں اکشرا سنگھ نے پٹنہ میں بیوٹی اسٹوڈیو بھی شروع کیا ہے۔

 

 

 

اس موقع پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ، بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں اور اداکاراؤں سمیت کئی بڑی ہستیوں موجود تھی-

 

 

 

اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ اترپردیش حکومت کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے شخص کو دیا جاتا ہے۔

 

 

 

اداکارہ پاکھی ہیگڑے کی پیدائش 7 جون 1985 کو ممبئی میں ہوئی، پپاکھی ممبئی میں شوہر امیش ہیگڑے اور دو بیٹیاں ہیں آشنا ہیگڑے اور خوشی ہیگڑے کے ساتھ رہتی ہے- پاکھی نے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات دوردرشن کے سیریل میں بنوں گی مس انڈیا سے کی-

 

 

پاکھی ہیگڈے بھوجپوری ، اور مراٹھی فلموں میں ایکٹیو رہتی ہے- انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گنگا دیوی میں کام کرچکی ہے-

 

بھوجپوری انڈسٹری کی بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک پاکھی ہیگڈے آئے دن اپنی تصویروں اور ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like