Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ نتیا مینن کو نہیں لگتا کہ انکا کیریئر ختم ہوگیا

فلمی ڈسک، 25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مشہور اداکارہ نتیا مینن نے اپنے اب تک کے فلمی کیریئر میں ملیالم، تامل، کنڑ اور تلگو زبان میں کئی ہٹ فلمیں دی ہے- بنگلور میں 8 اپریل 1988 کو پیدا ہوئی، اور انہوں نے منیپال انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سے صحافت میں تعلیم حاصل کی۔ نتیا مینن نے اسی سال ریلیز ہوئی ہندی فلم مشن منگل سے بالی ووڈ میں بھی شروعات کی ہے- نتیا مینن کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر وہ ہمیشہ یہ محسوس کرتی ہے کہ وہ نئی ہے اور ایسی جگہ نہیں پہچنا چاہتی ہے، جہاں انہیں لگے کہ انہوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کرلیا ہے- انہیں مرسل، 24 او کدھل، کامنی، ملی ملی ادی رانی راجو وغیرہ جیسی کئی ساری فلموں کے لیے یا تو نامزد کیا گیا ہے یا ایوارڈ دیا گیا ہے- ابھی تک انہیں باوقار قومی ایوراڈ سے نوازا نہیں گیا ہے اور انہیں اسکا کوئی افسوس نہیں ہے-

انہوں نے آگے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ قومی ایوارڈ واقعی کسی بہت اچھی فلم کے لیے ملے، جب قومی ایوراڈ کی بات آتی ہے تو شاید فلم کے انداز یا اس طرح کی چیزیں بہت معنی رکھتی ہے، ابھی تک قومی ایوراڈ نہیں ملنے کا کوئی افسوس نہیں ہے کہ کیونکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ میرا کیریئر اب ختم ہوگیا ہے اور مجھے اسکی فکر ہونی چاہیئے-

نتیہ نئی نئی چیزوں کو کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سال انہوں نے جنوبی ہندوستانی فلموں کے دائرے سے نکل کر ملٹی اسٹارر فلم مشن منگل سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور انکی یہ ڈیبیو فلم ہٹ رہی-

اداکاری کے علاوہ نتیہ نے اس سال ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فنٹیسی فلم ‘فروزن ٹو’ کے تلگو ورژن میں اپنی آواز دی ہے-

Tags: