Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا وائرس : سینیٹائزر کے استعمال کو لیکر نیا شرما نے کیا طنز، کہی ایسی بات

فلمی ڈسک،17 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیا شرما ٹی وی شو کی ان بولڈ اور بنداس اداکاراؤں میں شمار ہے، جو کسی بھی مسئلہ پر اپنی بیباک رائے رکھنے سے نہیں کتراتی۔ حال ہی میں انہوں نے کوروناوائرس اور ہینڈ سینیٹائزر کےاستعمال پر ایسی بات کہی ہے۔ جسکی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
Instagram@niasharma90)

کورونا وائرس کی دہشت کی درمیان ایک طرف جہاں لوگوں کے ہائجین اپنانے اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائزر استعمال کی صلاح دی جارہی ہے۔ تو دوسری طرف نیا شرما نے سینیٹائزر کے استعمال پر طنز کیا ہے۔

نیا شرما نے ہینڈ سینیٹائزر کو لیکر ایک وائرس ممی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے، گھر میں نہائیں گے نہیں، لیکن باہر انکو ہینڈ سینیٹائزر چاہیئے۔ نیا کی اس پوسٹ کو فینس خوب پسند کررہے ہیں فینس کے علاوہ سودھانشو پانڈے سے لیکر منویر جیسے کئی شخصیات نے نیا کے پوسٹ کی تعریف کی سودھانشو نے لکھا، جیسے باہر ہی سب کو ٹچ کرنا ہے انہیں، وہیں منویر نے لکھا، کورونا کا رونا ہے جو کرکے ہاتھ نہیں دھوتے،،،، آج وہ سینیٹائزر مانگ رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے ذریعہ نیا شرما نے ان لوگوں پر طنز کیا ہے کورونا وائرس کے وباء کے بعد ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو لیکر کافی ذیادہ الرٹ ہوگئے ہیں۔ پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو نیا شرما ان دنوں ایکتا کور کے ہٹ شو ناگین 4 میں نظر آرہی ہے۔ اس شو میں وہ ناگین کے رول میں ہے۔ جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ نیا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور فینس کے ساتھ اپنے فوٹو اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like