Type to search

وائرل

نیرو باجوہ کا نیا پنجابی گانا بلنک ریلیز

نیرو باجوہ گانا بلنک

وائرل ڈسک،30 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیوآنند کی فلم میں سولہ برس سے کیریئر کی شروعات کرنے والی پنجابی اداکارہ نیرو باجوہ کا نیا گانا بلنک ریلیز ہوگیا ہے۔

اور اس نے یوٹیوب پر سنسنی مچا دی ہے۔ نیرو باجوہ کا یہ گانا 26 اکتوبر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا۔ اور اسے اب تک تقریبا 32 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس پنجابی گانے میں نیرو کا ڈانس اور انداز ہی پسند کیے جارہے ہیں۔ وہ دیسی کے ساتھ ماڈرن ڈریس میں بھی نظر آرہی ہیں۔

نیرو باجوہ کے پنجابی گانے بلنک کو سنگر نمرت خیرا نے اور اسکے کمپوزر اور لریکس رائٹر بنٹی بینس کے ہیں۔ اس میوزک ویڈیو کے پروڈیوسر دیسی کرو ہے۔ اس طرح یہ پنجابی لیٹسٹ گانا یوٹیوب پر خوب مقبول ہورہا ہے۔ نیرو کے فینس بھی اس پر خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

 

بتادیں کہ اداکارہ نیرو پنجابی فلم میل کرا دے ربہ، اور جن میرا دل لوٹیا، میں شاندار اداکاری کے لیے انہیں کئی ایوارڈ بھی ملے ہیں۔ نیرو باجوہ نے کیریئر کی شروعات 1998 میں دیو آنند کی فلم میں سولہ برس کی، سے کی تھی۔

نیرو باجوہ کی پیدائش 26 اگسٹ 1980 کو کینیڈا میں ہوئی- انکا اصلی نام ارشویر کور باجوہ جیسے بدل کر انہوں نے نیرو باجوہ رکھ لیا-
نیرو باجوہ پنجاب انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرا ہے- جو نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ ایک کامیاب اداکارہ بھی ہے- نیرو نے میں سولہ برس کی، پرنس، پھونک 2، اسپیشل 26، جیس ہندی فلموں میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like