Type to search

ٹی وی اور فلم

نین تارا کی فلم کنیکٹ ہندی ورژن میں ہوگی ریلیز

نین تارا اور شاہ رخ خان

فلمی ڈسک، 28 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کنیکٹ کے تامل ورژن کو شاندار ردعمل ملنے کے بعد فلم کی بڑھتی مانگ نے فلمسازوں کو نینتارا اسٹارر اس تامل ہارر تھریلر کو ہندی میں ریلیز کے لیے مجبور کردیا ہے-

 

راؤڈی پکچرز کے تحت وگنیش شیون کی پروڈیوس کردہ کنیکٹ کو اشون سروانن نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں نین تارا، ستیہ راج، انوپم کھیر اور ونے رائے نے کام کیا ہے۔

 

اس سال جہاں ساؤتھ سے آئی کئی ساؤتھ انڈین بلاک بسٹرس نے دنیا بھر میں ناظرین کے دلوں پر راج کیا، وہیں کنیکٹ بھی اچھی طرح سے ناظرین کے ساتھ کنیکٹ کرنے کا دعوی کرتی ہے، جسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ ساؤتھ کے خزانے سے آئی ایک اور شاندار فلم ہے جو ناظرین کا دل جیتنے میں کامیابی حاصل کرنے والی ہے-

 

بتادیں کہ 30 ڈسمبر کو ریلیز ہونے کے ساتھ ہی فلم ہندی بازاروں میں تہلکہ مچانے والی ہے-

فلم کے جی ایف، کنتارا، آر آر آر، وکرم پشپا جیسی فلموں کے ساتھ، ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے شاندار مواد سے سبھی کو متاثر کیا ہے-

 

باکس آفس پر ریکارڈ بنانے سے لیکر ناظرین کا دل جیتنے تک، ساؤتھ انڈین فلموں نے پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے-

 

جہاں ان سبھی فلموں نے اپنے الگ الگ طرح کے اسٹائل سے ناظرین کو تفریح کیا ہے، وہیں کنیکٹ اپنے طرح کی ہارر تھریلر فلموں میں سے ایک ہے، جسے ناظرین لمبے وقت کے بعد سینما گھروں میں دیکھیں گے-

 

فلم کنیکٹ کو اشون سراوانن اور کاویہ رام کمار نے لکھی ہے اور 22 دسمبر کو تامل، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز ہوئی ہے اور اب ہندی میں 30 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

 

 

بتادیں کہ نین تارا کی پیدائش 18 نومبر 1984 کو کرناٹک کے بنگلور میں ہوئی۔ بتادیں کہ انکا اصل نام ڈیانا مریم کورین تھا، ان کے والد کا نام کورین کوڈیاٹو اور والدہ کا نام اومانا کورین ہے۔

 

نین تارا نے سال 2003 میں ملیالم فلم مناسيناكاڑے سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کی۔ اسکے بعد وہ تمل اور تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔

Tags:

You Might also Like