Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو شیطانی رسمیں سے ڈیبیو کرنے جارہی ہے نقیہ حاجی

نقیہ حاجی

نقیہ حاجی چھوٹے پردے دھوم مچانے تیار

چھوٹا بھائی چائلڈ آرٹسٹ ہے،


فلمی ڈسک، 22 جنوری (اردو پوسٹ) ٹیلی ویژن سیریلز میں خوفناک کہانیوں کا ایک نیا باب ‘شیطانی رسمیں’ نامی سیریل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ بنداس گرل نقیہ حاجی اس سیریل سے چھوٹے پردے پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی اسٹار بھارت اپنے ناظرین کو تفریح ​​فراہم کرنے کے لیے کچھ نیا پیش کرنے جا رہا ہے، اس شو کا نام ہے ‘شیطانی رسمیں’ ہے۔ چینل اپنی ‘ویڈنگ فینٹسی تھرلر’ کی طرز کے ذریعے پیش کی جانے والی منفرد کہانی کے ساتھ سامعین کو مسحور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا کیونکہ شو کے پرومو نے ٹی وی پر نشر ہوتے ہی سامعین میں کافی تعریف حاصل کی ہے۔

 

 

 

 

انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر نکھل سنہا کی ‘ٹرائنگل فلم کمپنی’ کے بینر تلے تیار ہونے والی یہ کہانی جلد ہی ٹی وی اسکرین پر نشر ہوگا-

 

انہوں نے ‘دیو کے دیو مہادیو’، ‘سیا کے رام’ اور ‘دی ایڈونچرز آف حاتم’ جیسے مشہور شوز میں اپنا غیر معمولی کام پیش کیا۔ اس شو کا پریمیئر 15 جنوری 2024 کو رات 10 بجے اسٹار بھارت پر ہوگا۔

 

شو ‘شیطانی رسمیں’ کے بارے میں بات کریں تو اس کی کہانی نکی کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ‘نقیہ حاجی’ نے ادا کیا ہے۔ اداکارہ نقیہ حاجی نے اسے خوبصورتی سے ادا کیا ہے۔

 

کون ہے نقیہ حاجی

اداکارہ نقیہ حاجی کی پیدائش اور پرورش ممبئی میں ہوئی انکے گھر میں والدین کے علاوہ ایک چھوٹا بھائی ہے- انہوں نے اسکولی پڑھائی سینٹ میری اسکول سے کی، میٹھی بائی کالج سے بارہویں پاس کی، پڑھائی کے بعد انہیں لگا کہ کچھ کرنا چاہیئے-

 

 

اداکارہ نقیہ حاجی کے والد مرتضیٰ حاجی ایک بزنسمین ہیں اور والدہ فضیلت حاجی ایک فل ٹائم والدہ ہے- نقیہ کے والدین کا انڈسٹری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے-

 

 

اداکارہ کہتی ہے کہ وہ بہت نصیب والی ہے، جو انہیں سمجھانے والے والدین ملے- انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم تمہیں پانچ سال دیں گے اور آپ کامیاب رہی اپنی منزل تک پہنچنے میں تب بہت اچھا ورنہ آپ اپنی پڑھائی پوری کریں-

 

 لیکن اب اداکارہ کو لگتا ہے کہ اس نے مجھ پر کچھ زیادہ ہی اعتماد کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

اداکارہ نقیہ حاجی نے پڑھائی کے بعد ماڈلنگ شروع کی، بامبے ٹائمز، دہلی ٹائمز جیسے شوز کیے- دو اشتہاری فلم کی انوشکا شرما اور ٹائیگر شراف کے ساتھ کیے-

اداکارہ نقیہ کو نصیب سے شیطانی رسمیں شو ملا- انہوں نے شو کے دوسرے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن انہیں لیڈ رول مل گیا-

 

 

اداکارہ نقیہ حاجی کے چھوٹے بھائی علی حاجی چائلڈ ایکٹر رہ چکے ہیں انہوں نے سلمان خان اور گووند کی فلم ‘پارٹنر’ اور ‘فنا’ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

 

 

 

اداکارہ مزید کہتی ہے کہ انہیں ہمیشہ اداکاری کرنا پسند تھا، آڈیشن دینا شروع کیے اور ستر سے زیادہ آڈیشن دئیے۔ میں نے ایک ایجنسی جوائن کی اور میں نے ماڈلنگ شروع کی۔ پھر میں نے ایک میوزک ویڈیو بنایا اور آج میں آپ سب کے سامنے ہوں۔

 

 

 

اداکارہ نقیہ حاجی کو اپنی دادی کے ساتھ بہت زیادہ ٹی وی دیکھتی تھی، میں نے مہا دیو، قبول ہے، مدھوبالا، جیسے شوز دیکھے ہیں-

 

 

خاص بات یہ ہے کہ اس شو کی تجربہ کار کاسٹ میں مشہور گانا ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے مشہور اداکارہ شیفالی زری والا کا نام بھی شامل ہے-

 

 

 

 

ان کے مداح اداکارہ کو دیکھنے کے لیے بے حد بے تاب ہیں، جنہوں نے ٹیلی ویژن کے میدان میں شو ‘شیطانی رسمیں’ سے اپنا آغاز کررہی ہیں- ان کی موجودگی کہانی میں کئی دلچسپ موڑ لائے گی۔

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1