Type to search

ٹی وی اور فلم

جے ایل ایف 2020: اداکارہ نندیتا داس نے کی سی اے اے کی مخالفت، سبھی کو اٹھانی چاہیئے آواز

جئے پور،23 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راجستھان کی دارالحکومت میں جئے پور لٹریچر فیسٹیول 2020 کے پہلے ہی دن لٹریچر پر بحث کے درمیان سیاسی موضوعات بھی چھا گئے- اداکارہ نندیتا داس نے فیسٹ میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے اسکے مخالف میں سبھی سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے- جے ایل ایف میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے نندیتا داس نے کہا، ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے- لیکن ملک میں آج بہت مسائل ہے، ملک میں بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے، جو پہلے کبھی نہیں تھی، مالی حالت بدتر ہوتے جارہے ہیں، لیکن ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب مذہب کے نام پر لوگوں سے پہچان مانگی جارہی ہے، اس بات کی مخالفت ہورہی ہے- طلبہ نے اسکی شروعات کی ہے، اسکے خلاف سبھی کو آواز اٹھانی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ اختلافات ہونا الگ بات ہے، لیکن سبھی کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے-

نندیتا داس جئے پور لٹریچر فیسٹیول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ہندوستانی ہونے کا ثبوت مانگا جارہا ہے اور دہلی کی طرح شاہین باغ ہر جگہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے، جب مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جارہا ہے-

بتادیں کہ نندیتا داس کی گنتی ان اداکاراؤں میں کی جاتی ہے جنہوں نے اپنے بہترین اداکاری سے پوری دنیا میں پہچان بنائی ہے- اداکاری کے علاوہ نندیتا ہدایتکاری کے لیے بھی جانی جاتی ہے، انہوں نے صرف ہندی بلکہ ، انگریزی بنگالی، ملیالم، تلگو ، اردو ، تامل، مراٹھی، اڑیا، اور کنڑ زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like