Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم عشق وشک ریباؤنڈ میں نظر آئیں گی اداکارہ نائلہ گریوال

نائلہ گریوال

فلمی ڈسک، 6 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2003 میں آئی شاہد کپور ، امرتا راؤ اور شہناز ٹریژری کی فلم عشق وشک کے سیکوئل کا اعلان ہوچکا ہے اور اس سیکوئل فلم کا نام عشق وشک ریباؤنڈ ہے۔

فلم عشق وشک ریباؤنڈ کا ٹیزر جار ہوچکا ہے فلم کے پوسٹر میں ریتیک روشن کی بہن پشمینہ روشن، اداکار جبران خان، روہت صراف اور نائلہ گریوال جیسے اسٹار ہونگے-

اس فلم کو رمیش تورانی پروڈیوس کررہے ہیں تو وہیں نپون اویناش دھرم ادھیکاری ڈائریکٹ کررہے ہیں-

فلم عشق وشک ریباؤنڈ سے پشمینہ روشن ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ وہیں فلم کبھی خوشی کبھی غم کے اداکار جبران خان بھی اس فلم نظر آئیں گے۔

تاپسی پنوں کی فلم تھپڑ، بھنگڑا پا لے، بریلی کی برفی، شاہد کپور کی فلم تماشا جیسی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ نائلہ گریوال بھی عشق وشک ریباؤنڈ میں اہم رول میں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naila Grewal (@nailaagrewal)

 

نائلہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا فرسٹ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا، میں محبت میں یقین رکھتی ہوں۔ جب ایپس پر تعلقات تلاش کیے جاسکتے ہیں، اور چیٹ میں کھوجاتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ محبت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ عشق وشک ریباؤنڈ، یہ وقت چلنے کا ہے۔

سال 2015 میں آئی شاہد کپور کی فلم تماشا سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ نائلہ گریوال کی پیدائش 25 جون 1992 کو دہلی میں ہوئی۔

اداکارہ نائلہ گریوال نے دہلی کے دی برٹش اسکول سے تعلیم حاصل کی، اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن ، لیڈی شری رام کالج فار ویمن سے کالج کی پڑھائی مکمل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naila Grewal (@nailaagrewal)

 

نائلہ ایک اداکارہ اور ڈانسر ہے، وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں کا حصہ رہے چکی ہے۔

نائلہ نے سال ۲۰۱۵ میں آئی امتیاز علی کی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم تماشا سے ڈیبیو کیا۔ اور نائلہ رنبیر کپور، دپیکا پاڈوکون ، پیوش مشرا، جاوید شیخ اور ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naila Grewal (@nailaagrewal)

 

نائلہ گریوال نے کئی اشتہارات میں کام کیا، جن میں لیکمے، فلپس، ہنڈائی جیسے کمپنیاں شامل ہے۔