Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ سے بھوجپوری تک اداکارہ نغمہ کا فلمی سفر

فلمی ڈسک،21مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج کل سیاست میں ایکٹیو نغمہ بالی ووڈ ، ساؤتھ اور بھوجپوری انڈسٹری کی ایک مقبول اداکارہ ہے۔ جنکا نام کرکٹرس سورو گنگولی کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، جسکے بعد انہوں نے ساؤتھ اور پھر بھوجپوری انڈسٹری کی طرف اپنا رخ کرلیا۔ اسکے بعد انہوں نے کئی زبانوں میں فلمیں کی جو کافی کامیاب بھی رہی۔

ممتا کا پورا نندیتا اروند مورارجی ہے انہیں نغمہ سدانا بھی کہا جاتا ہے۔ انکی پیدائش 25ڈسمبر 1974 کو مہاراشٹرا میں ہوئی۔ بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ، اور کولی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہے۔

سال 1990 میں نغمہ نے سلمان کے ساتھ فلم باغی سے فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ نغمہ بالی ووڈ میں اپنا اتنا خاص کمال نہیں دیکھائی پائی۔ جسکے بعد وہ ساؤتھ سینما میں چلی گئی۔ انہوں نے وہ اب تک تامل، تلگو، ملیالم اور کنڑ سمیت 50 سے ذیادہ فلموں میں کام کرچکی ہے۔ انہوں نے کئی بھوجپوری فلموں میں بھی اپنی ایکٹینگ کا لوہا منوایا، وہ بھوجپوری فلموں کی مقبول اداکاراؤں میں گنی جاتی ہے۔

 

نغمہ نے سال 2005 پنڈت جی بتائی نا بہا کب ہوئی، سے بھوجپوری فلموں میں اپنا ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں روی کشن انکے مقابل رول میں تھے۔ نغمہ کو دولہا ملا دلدار، کے لیے بھوجپوری فلم ایوارڈس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھوجپوری فلم گنگا میں بھی کام کیا، جسکے بعد اداکارہ نغمہ بھوجپوری فلموں کی سپر اسٹار بن گئی۔

نغمہ نے بھوجپوری سپر اسٹار روی کشن کے ساتھ کئی فلمیں کی اور انکی جوڑی ناظرین کو پسند آنے لگی۔ اسکے بعد دونوں کے درمیان افیئر کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا، حالانکہ دونوں نے اس بات کو کبھی قبول نہیں کیا۔

روی کشن کے علاوہ نغمہ سب سے ذیادہ کرکٹر سورو گنگولی سے افیئر کو لیکر سرخیوں میں رہی۔ نغمہ نے تو گنگولی کے لیے اپنا پیار ظاہر بھی کردیا تھا، لیکن گنگولی نے کبھی اس بات کو عوامی نہیں قبول کیا۔