Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ مونیکا بیدی کو فلم کرن ارجن میں لیڈ رول آفر ہوا تھا، کیوں ہاتھ سے نکلی فلم

اداکارہ مونیکا بیدی

اداکارہ مونیکا بیدی نے زندگی میں کچھ بڑی غلطیاں کی ہیں جن میں سے ایک کرن ارجن سے جڑی بھی ہے۔

سلمان اور شاہ رخ کی یہ فلم مونیکا کو ملنے والی تھی لیکن یہ ممتا کلکرنی کو ملی۔

مونیکا نے بتایا کہ سبھاش گھئی کی ہولی پارٹی میں ان سے کتنی بڑی غلطی ہوئی جسکا نقصان ہوا۔


فلمی ڈسک، 14 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ مونیکا بیدی نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ اسکے بعد وہ ابو سلیم کو لیکر خوب سرخیوں میں رہی۔ حالانکہ اب مونیکا بڑے پردے سے دور ہے۔

 

اداکارہ مونیکا بیدی انڈسٹری میں اپنے 30 سال پورے کرلیے ہیں۔ مونیکا حال ہی میں ایک پوڈوکاسٹ میں نظر آئی۔ اس دوران انہوں نے اپنی زندگی سے جڑی کئی باتیں شیئر کی ہے۔

 

مونیکا بیدی نے خلاصہ کیا کہ انکو کرن جوہر میں لیڈ رول آفر ہوا تھا۔ لیکن انہوں نے خود اس موقع کو اپنے ہاتھوں سے گنوا دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Monica Bedi (@memonicabedi)

 

 

اداکارہ مونیکا بیدی نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ فلم میکر سبھاش گھائی کی ہولی پارٹی میں تھی۔ وہاں انکی ملاقات راکش روشن سے ہوئی۔

 

تھوڑی دیر کی بات چیت کے بعد راکیش روشن نے مونیکا کو اپنا کارڈ دیا اور کال کرنے کے لیے کہا۔ تب وہ سوچ رہی تھی کہ انہوں نے اپنا کارڈ کیوں دیا، وہ تو ایک ایکٹر ہے۔ مونیکا نے کارڈ پھاڑ کر پھینک دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Monica Bedi (@memonicabedi)

 

 

اس واقع کے کچھ مہینے بعد مونیکا کے مینجر نے ان سے پوچھا، آپ راکش روشن سے کیوں نہیں ملے؟ وہ آپ کو کرن ارجن میں سلمان خان کے مقابلے کاسٹ کرنے کی پلاننگ کررہے تھے۔

 

بتادیں کہ بعد میں اس فلم میں بندیا نام کا کردار ممتا کلکرنی نے نبھایا تھا۔ کرن ارجن میں شاہ رخ خان، کاجول اور مرحوم امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

 

اداکارہ مونیکا بیدی نے آگے کہا، مجھے لگتا ہے کہ میں چیزوں کو سمجھ نہیں پا رہی تھی۔ میں صرف فلمیں دیکھتی تھی، بس اداکار اور اداکاراؤں کو ہی جانتی تھی۔

 

 

 

میں اس وقت ڈائریکٹر ، پروڈیوسر سے بہت ذیادہ واقفیت نہیں تھی۔ مونیکا بیدی نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس ­موقع کو چھوٹ جانے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

 

 

 

اس دوران مونیکا بیدی نے کہا کہ انکی اپنی ڈانس کلاسیس کی وجہ سے منوج کمار نے انہیں کھوج نکالا تھا۔ وہ انکے ہدایت میں کام کرنے والی تھی۔ حالانکہ یہ فلم کبھی بنی ہی نہیں ۔ بعد میں انہیں کنٹراکٹ سے فری کردیا گیا۔

 

 

 

اداکارہ مونیکا بیدی کی پیدائش 18 جنوری 1975 میں پنجاب میں کے ہوشیارپور ڈسٹرکٹ میں پریم کمار اور شکونتلا بیدی کے گھر ہوئی۔

 

 

بتادیں کہ مونیکا نے سال 1995 میں فلم سرکشا سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ بگ باس 2 اور جھلک دیکھلاجا 3 جیسے ٹی وی شوز میں بھی نظر آچکی ہے۔