Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ موہینا کمار کورونا مثبت پائی گئی، گھر میں موجود 21 لوگ بھی ہوئے متاثر

فلمی ڈسک،2جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا قہر ملک میں لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ کورونا کے اب تک ہندوستان میں ایک لاکھ 90ہزار کیس سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں اس خطرناک وائرس سے بالی ووڈ کے سنگر واجد خان کا انتقال ہوگیا۔ اب سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، اداکارہ موہینا کماری اور انکا خاندان کورونا کی زرد میں آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور انکے شوہر سویش، انکے سسر اور کابینہ وزیر ستیہ پال مہاراج، جیٹھانی آرادھیا اور انکے پانچ سال کے بیٹے شریانش کو کورونا ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Wish you all the very Happy Baisakhi 🌸 #baisakhi

A post shared by Mohena Kumari Singh (@mohenakumari) on

بتادیں کہ خاندان والوں کے علاوہ موہینا کماری کے گھر میں کام کرنے والے 17 ملازمین کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔ یہ سبھی لوگ ریشی کیش ایمس میں شریک ہیں۔ میڈیا میں چل رہی رپورٹس کے مطابق اداکارہ موہینا کی ساس امرتا راوت کی ہفتہ کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جسکے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے گھر میں موجود سبھی لوگوں کا ٹیسٹ کرایا۔ خاندان کے لوگ اور ملازمین سمیت کل 41 لوگوں کے کورونا نمونے لیے گئے۔ جس میں 22لوگوں کے نمونے مثبت پائے گئے۔

بتادیں کہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کہ اداکارہ موہینا کماری سنگھ کی شادی گذشتہ سال اکتوبر میں سویش راوت کے ساتھ ہوئی تھی۔ اداکارہ کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے سال 2012 میں ڈانس انڈیا ڈانس سے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

Tags:

You Might also Like