Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پونم پانڈے ممبئی میں گرفتار

پونم پانڈے

فلمی ڈسک،11مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے اکثر ہاٹ فوٹ اور ویڈیو کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ آئے دن سوشل میڈیا پر وہ کچھ ایسا شیئر کردیتی ہے جس سے تہلکہ مچ جاتا ہے۔ اب خبر آرہی ہے کہ پونم پانڈے کو گرفتار کرلی گیا ہے۔ جسکی وجہ بھی چونکانے والی ہے۔

متنازعہ ماڈل پونم پانڈے کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ممبئی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پونم آج شام لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی اور اسی وجہ سے انہیں 8.05 بجے رات کو مرین ڈرائیو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پونم پانڈے کے ساتھ پولیس نے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا۔

پونم پانڈے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ فینس انکے ہاٹ اور بولڈ اوتار کو کافی پسند کرتے ہیں۔ انکا انسٹاگرام تمام فوٹو اور ویڈیو سے بھرا ہوا ہے۔ تیس لاکھ لوگ انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ پونم پانڈے نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ بالی ووڈ میں سال 2013میں فلم نشہ سے پونم نے ڈیبیو کیا تھا۔ قریب 5فلمیں کرچکی پونم نے ٹی وی سیریل میں بھی کام کیا ہے۔ 2015میں انہوں نے ایک ٹی وی شو کیا تھا۔

پونم اکثر متنازعات کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے۔ بتادیں کہ پونم 2011 میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بحث میں آئی تھی جب انہوں نے انڈیا ٹیم کی جیت پر نیوڈ ہونے کا وعدہ کردیا تھا۔

Tags:

You Might also Like