Type to search

ٹی وی اور فلم

فلمی دنیا سے دور ہے منیشا لامبا، مگر سوشل میڈیا پر رہتی ہے ایکٹیو

فلمی ڈسک،20مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2005 میں فلم یہاں سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ منیشا لامبا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ آئے دن اپنی لیٹیسٹ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ ان دنوں منیشا کی کئی تصویریں جو انہوں نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

منیشا لامبا کی پیدائش 18 جنوری 1985 کو دہلی میں ہوئی۔ منیشا لامبا شیرووڈ ہائی اسکول میں پڑھائی کی اور بعد میں چنئی میں آگے کی پڑھائی کی۔   سال 2008 میں انہوں نے انگریزی بیچلر ڈگری مرانڈا ہاؤس دہلی سے پوری کی۔ منیشا لامبا کی خواہش صحافی بننے کی تھی۔ دہلی میں اپنی ڈگری کرتے وق انہیں ایل جی، سونی، کیڈبری، حازمولا، ایئرٹیل ، سن سلک اور دیگر اشتہارات میں کام کرنے آفر ملے مگر وہ کیڈبری کا اشتہار تھا جس نے انہیں مقام دلایا، انہیں بالی ووڈ ہدایت کار شوجیت سرکار نے اپنی فلم (یہاں) کے لیے بولایا دی۔   انہوں نے اسے قبول کر کے اداکاری کے علاقے میں یہاں سے قدم رکھا۔ فلم ماہرین نے انکی اداکاری کی تعریف کی۔

سال 2006 میں سدھارتھ آنند کی فلم بچنا اے حسینوں میں بپاشا باسو، دپیکا پاڈوکون  اور رنبی رکپور کے ساتھ اہم رول ادا کیا۔ اس فلم کو یش راج فلمز نے  بنایا تھا۔ انکا اگلا اہم کردار شیام بینگال کی فلم ویل ڈن ابا ، میں تھا جسکی کانز فلم تقریب میں کافی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کارپوریٹ، رای، دی ریبل، انتھونی کون ہے، ہنی مون ٹراویل پرائیوٹ لمیٹیڈ، انامیکا ،دس کہانیاں جیسی فلموں میں شریک اداکارہ کا رول نبھایا۔

ویسے اب منیشا لامبا ایکٹینگ سے کافی دور ہے، انہیں آخری بار 2017 میں آئی فلم بھومی میں دیکھا گیا تھا۔ اسکے بعد سے ہی منیشا نے اپنے بالی ووڈ کیریئر پر لگام لگا دی ہے۔ انہوں نے کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔بتادیں کہ منیشا اپنی پہلی فلم یہاں میں جمی شیرگل کے ساتھ نظر آئی تھی۔  منیشا بگ باس 8 میں بھی حصہ لے چکی ہے۔ وہیں ویب ورلڈ کو لیکر انکا کہنا ہے کہ ابھی آفر آرہے ہیں اور اچھا آفر ملنے  پر وہ ضرور سوچیں گی۔

فوٹو: تمام فوٹو منیشا لامبا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like