Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ اداکارہ ممتا موہنداس آٹو امیون وٹیلگو نامی بیماری سے متاثر

ممتا موہنداس

فلمی ڈسک، 17، جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساوتھ اداکارہ ممتا موہنداس نے چونکانے والا خلاصہ کیا ہے- اتوار کو اپنی کچھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے فینس کو بتایا کہ وہ ایک بڑی آٹو امیون بیماری سے متاثر ہے- ممتا نے بتایا کہ انہیں وٹیلگو ہوگیا ہے- اپنے پوسٹ میں ممتا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا رنگ کھو رہی ہے-

 

فوٹوز کی بات کریں تو ممتا موہنداس کو باہر بیٹھ دیکھا جاسکتا ہے ، انکے ہاتھ میں کپ ہے، جس میں وہ اپنی چائے/کافی پی رہی ہے- انہوں نے بلیک ٹی-شرٹ ، ٹائڈس اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے- فوٹوز کے کیپشن میں اداکارہ لکھتی ہے، پیارے سورج، میں اب تمہیں گلے لگاتی ہوں جیسے پہلے کبھی نہیں لگایا- بہت دھبے ہیں، میں اپنا رنگ کھو رہی ہوں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mamta Mohandas (@mamtamohan)

 

میں صبح تم سے پہلے اٹھتی ہوں، دھند میں سے تمہاری روشنی کی پہلی کرن نکلتے دیکھنے کے لیے- وہ سب کچھ دے دو جو تمہارے پاس ہے— میں تمہاری شکرگذار ہوں- آج سے ہمیشہ کے لیے-

 

 

اپنے اس پوسٹ میں ممتا موہنداس نے کلر، آٹوامیون بیماری ، ویٹلگو اور سن لائٹ جیسے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے- ممتا کے پوسٹ پر اداکارہ ریبا مونیکا جان نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ کیا ، تم ایک فائٹر ہو اور تم خوبصورت ہو، ایک فین نے کمنٹ کیا، آپ بہت پاور فل خاتون ہیں، میں آپ سے سچ میں پیار کرتا ہوں، ہمیں امید دیتی رہیئے-

 

اداکارہ ممتا موہنداس کینسر سے متاثر رہے چکی ہے، کچھ سالوں پہلے انکا کینسر واپس آگیا تھا، اسکے بعد انہوں نے امریکہ میں اپنا علاج کروایا تھا، اس بارے میں سال 2014 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کی تھی-

 

ممتا نے کہا تھا، میں نہیں کہے سکتی کہ میں اتنی طاقتور ہوں جتنی میں اس بیماری کے ہونے سے پہلے ہوا کرتی تھی- میں وہ انسان تھی جو کسی بھی بارے میں فکر نہیں کرتی تھی-

چاہے کوئی بھی دقت ہو، لیکن میری زندگی میں پہلی بار میں ڈری ہوئی ہوں- مثبت رہو، یہ کہنا آسان ہوتا ہے، لیکن ابھی مجھے لگ رہا ہے کہ ڈرا ہوا ہونا بھی ٹھیک ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mamta Mohandas (@mamtamohan)

 

ویٹلگو کی بات کریں تو یہ ایک آٹو امیون بیماری ہے، اس میں متاثرہ شخص کی جلد کا رنگ اڑنے لگتا ہے، اسکے جسم پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں، جو وقت کے ساتھ بڑھتے جاتے ہیں-

 

 

وٹیلگو کی بنیادی وجہ میلانوسائٹس نامی خلیوں کے خراب ہونے کو بتایا جاتا ہے- آپ کو بتادیں کہ یہ خلیے جلد کو قدرتی رنگ مہیا کرنے کا کام کرتی ہیں- لیکن جب یہ حلیے تباہ ہونے لگتی ہے اور اپنا کام کرنا بند کردیتی ہے تو جلد کا رنگ بدلنے لگتا ہے اور اس وجہ سے سفید داغ ہوتے ہیں-

 

اداکارہ ممتا کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے ملیالم فلم انڈسٹری میں سال 2005 میں ہدایتکار ہری ہرن کی ملیالم فلم میوکھم سے قدم رکھا تھا- ممتا نے ملیالم فلم کے علاوہ تامل، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی کام کیا ہے- اداکارہ کے ساتھ ساتھ پلے بیک سنگر بھی ہے-

 

اداکارہ ممتا موہنداس کی پیدائش 14 نومبر 1984 کو منامہ، بحرین میں ہوئی۔ ان کے والد امنبالہ پٹ موہنداس اور والدہ گنگا کا تعلق کننور سے تھا-

 

 

اداکاری سے پہلے انہوں نے آئی بی ایم اور کلیان کیندر کے لیے ماڈلنگ کرچکی ہے- اداکارہ ممتا نے موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے۔