Type to search

ٹی وی اور فلم

کاسٹنگ کاوچ کا شکار ہوچکی ہے اداکارہ ملہار راتھوڑ، 65 ڈائریکٹر نے کہا تھا۔۔۔۔

فلمی ڈسک،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ہو یا ٹیلی ویژن انڈسٹری دونوں ہی جگہ اداکاراؤں کو پیر جمانے کے لیے کافی جدوجہد کرنا پڑتا ہے۔ اس بارے میں کئی اداکارائیں نے بھی بتایا کہ اس انڈسٹری کا سفر اتنا آسان نہیں ہے۔ ایسے میں کاسٹنگ کاوچ کو بھی کئی معاملے سامنے آتے ہیں۔ حالانکہ یہ معاملہ تب سامنے آتے ہیں جب یہ فنکار انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا چکے ہوتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں ملہار راتھوڑ نے بتایا کہ کئی سال پہلے وہ انڈسٹری میں نئی تھی۔ تب انہوں نے کاسٹنگ کاوچ کا سامنا کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک 65 سال کے پروڈیوسر نے انہیں ٹاپ اتارنے کو کہا تھا۔ ملہار اس وقت انڈسٹری میں نئی تھی۔ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ انہیں تب کیا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس دوران کافی ڈر گئی تھی۔

ملہار اکیلی ایسی اداکارہ نہیں ہے جنہوں نے اس طرح کی دقتوں کا سامنا کیا ہے۔ ایسے میں کئی بڑے بڑے چہرے بھی ہیں جو کاسٹنگ کاوچ کا شکار ہوچکے ہیں۔ کئی شخصیات تو اس وجہ سے انڈسٹری کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ۔ وہیں ودیا بالن، سروین چاولہ جیسے ستارے بھی اپنے اس طرح کے تجربے کو شیئر کرچکے ہیں۔

وہیں کچھ دن ہلے ہی ٹی وی اداکار ارجن بجلانی نے بھی بتایا تھا کہ انڈسٹری میں اگر آپ کوئی کنکشن نہیں ہے تو یہ راہ آپ کے لیے کافی مشکل ہوتی ہے۔ حالانکہ ملہار نے اس مشکل کا سامنا کرکے اب اپنے آپ کو انڈسٹری میں قائم کرلیا ہے۔ ملہار کئی اشہارات میں کام کرچکی ہے۔ اسکے علاوہ ملہار نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اچھا نام کما لیا ہے۔ ملہار ہاٹ اسٹار پر تیرے لیے برو، سن سلک ریئل ایف ایم اور ہوسٹس جیسی سیریز میں نظر آچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like