Type to search

ٹی وی اور فلم

ملائکہ اروڑ کے جیسے دیکھنے والی حنا پنچال

فیشن ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج آپ کو ملواتے ہیں ساؤتھ سینما کی ایک ایسی اداکارہ سے جنہیں دیکھ کر آپ کو پل بھر کے لیے ذہن میں ملائکہ اروڑ آجائیں گی-
ہم بات کررہے ہیں حنا پنچال کی ، لوگ ساؤتھ کی ملائکہ کے نام سے بھی جانتے ہیں ، جہاں ملائکہ بالی ووڈ کے لیے ایک مکمل پیکج ہے- وہیں حنا بھی ساؤتھ میں ان سے کچھ کم نہیں-

حنا ٹالی ووڈ کا جانا پہچانا چہرہ ہے اور انکے نخرے، اور ادائیں سب کچھ ملائکہ اروڑ جیسے ہیں- حنا نے کئی ٹالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، وہ کئی آئٹم گانے بھی کرچکی ہے- چاہے لہنگے-چولی میں ہو یا پھر جم لک میں حنا کی یہ تصویریں آپ کو چکما دینے کے لیے کافی ہے، بتادیں کہ حال ہی میں حنا شہناز گل اور پاس چھابرا کے نئے شو میں حاظر ہوئی، اس شو مجھے سے شادی کروگے، میں پارس چھابرا کے لیے دولہن کو پرپوزل لیکر پہنچی ہے حنا پنچال-

حنا پنچال ہندی ، تامل اور تلگو فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہے۔ حنا نے زیادہ فلمیں نہیں کیں ، لیکن انہوں نے متعدد فلموں میں آئٹم ڈانس کیا ہے جس کی وجہ سے کافی چرچا ہوا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2015 میں فوربس انڈیا کی 100شخصیات کی لسٹ میں بھی حنا پنچال کو شامل کیا گیا تھا- حنا کو بامبے میگزین نے آئٹم گرلس کی لسٹ میں 7واں مقام دیا ہے-
حنا صرف ساؤتھ میں ہی نہیں بلکہ کچھ بالی ووڈ فلموں میں بھی نظر آچکی ہے- حنا کے انسٹاگرام کی کئی تصویریں بالکل ملائکہ کے پوز جیسے ہی ہے-

Tags: