Type to search

Uncategorized

اداکارہ مدھوریما تلی کا ڈانس ویڈیو وائرل

مدھوریما تلی ڈانس ویڈیو

وائرل ڈسک،7 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 13 سے خوب سرخیوں میں آئی اداکارہ مدھوریما تلی کا حال ہی میں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے۔ بتادیں کہ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور وہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فوٹو اور ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے۔

 ایک بار پھر مدھوریما نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں مدھوریما ریتیک روشن اور فرحان اختر کے گانے سینوریٹا  گانے پر زبردست ڈانس کرتی نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Ek reel toh banta hai.. 💓💓#reelingit

A post shared by Madhurima Tuli (@madhurimatuli) on

 

بتادیں کہ مدھوریما تلی کی پیدائش 19 اگسٹ 1986 کو اڑیسہ میں ہوئی، مدھوریما تلی کے والد پروین تلی ٹاٹا اسٹیل کے ملازم ہے، جبکہ انکی ماں وجیا پنت تلی ماؤنٹ ٹینر ہے، پہاڑوں پر چڑھنا انکی ماں کا شوق ہے-

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مدھوریما تلی نے کیپشن میں لکھا، ایک ریل تو بنتا ہے، ویڈیو میں مدھوریما کریم کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہے۔ جس میں وہ کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔ مدھوریما کے ڈانس اسٹپس اس ویڈیو میں سب کو خوب پسند آرہے ہیں۔

بتادیں کہ مدھوریما نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2007 میں سیریل کستوری میں سے کی تھی، جس میں وہ کرن پٹیل کے ساتھ نظر آئی۔ جسکے بعد اداکارہ زی ٹی وی کے مشہور سیریل کم کم بھاگیہ میں نظر آئی۔

 سال 2010 میں مدھوریما نے خطروں کے کھلاڑی 3 شو میں حصہ لیا، وہ اکشے کمار کے ساتھ بے بی فلم میں نظر آئی، فلم میں انہوں نے اکشے کمار کی بیوی انجلی سنگھ راجپوت کا کردار نبھایا تھا-

بگ باس 13 میں وہ وشال کے ساتھ نظر آئی تھی۔

مدھوریما جب گریجویشن کررہی تھی، تب انکا رجحان گلیمر ورلڈ کی طرف بڑھا- وہ مس اتراکھنڈ کی کنٹیسٹنٹ بنی اور تاج اپنے نام کر لیا،

تلگو فلم ستہ میں انہیں سائی کرن کے مقابلے کاسٹ کیا گیا تھا، یہ انکا ایکٹینگ ڈیبیو تھا-

انہوں نے کشور نمت کپور ایکٹینگ اسکول سے اداکاری کی تربیت لی، ممبئی میں ماڈلنگ کرتے ہوئے مدھوریما نے کئی نامی برانڈس کے لیے اشتہار کیے،

انہوں نے اب تک ہندی کے کئی فلموں میں کام کیا جن میں ٹاس، کالو، کیا کریں کیا نہ کریں، سیگریٹ کی طرح، وارننگ،بے بی، ہماری ادھوری کہانی، شارٹ فلم پاستہ جیسے فلمیں شامل ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا جن میں کستوری، شری، جھانسی کی رانی، رنگ بدلتی اڑھنی، فیر فیکٹر:خطروں کے کھلاڑی 3، پریچے۔نئی زندگی کے سپنوں کا، کم کم بھاگیہ، دفعہ 420، ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹل، چندر کانتا، قیامت کی رات، نچ بلیئے 9، بگ باس 13، عشق میں مرجاواں 2، جیسے سیریل اور شوز شامل ہے۔

مدھوریما نے ویب سیریز میں بھی قدم رکھا اور انہوں نے سال 2020 میں سونی لیو پر ویب ٹیلی ویژن سیریز آرودھ میں نمرتا جوشی کا رول نبھایا۔ جسے راج آچاریہ نے ڈائریکٹ کیا۔

Tags:

You Might also Like