Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کمکم کا 86 سال کی عمر میں انتقال

کمکم

فلمی ڈسک،28جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کمکم کا خراب صحت کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ انکے انتقال سے ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ وہ 86 سال کی تھی۔ کمکم کی پیدائش 22 اپریل 1934 کو بہار کے حسین آباد کے ڈسٹرکٹ شیخ پورا میں ہوئی تھی۔ کمکم کا پیدائشی نام زیب النسا تھا۔ ان کے والد حسین آباد کے نواب تھے اور ایک انتہائی مشہور گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ہندی اور بھوجپوری فلموں کی ایک اداکار ہے۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے 100 سے ذیادہ فلموں میں کام کیا۔ جس میں اس دور کے معروف اداکار بھی شامل ہے۔

 

اس خبر کے بعد بالی ووڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ انکے انتقال پر مشہور ایکٹر جگدیپ کے بیٹے ناوید جعفری نے ٹیوٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ہم نے ایک اور رتن کھو دیا۔ میں بچپن سے انہیں جانتا تھا۔ وہ ہمارے لیے خاندان تھی۔ ایک اچھی انسان، بھگوان آپکی روح کو سکون دے۔ کمکم آنٹی۔

بالی ووڈ ایکٹر انیل شرما نے بھی انکے انتقال پر ٹیوٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا۔ کل کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ،،، جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں کی، جنہوں نے بہترین گانے دیئے۔۔۔ آج انکا انتقال ہوگیا۔۔۔ بھگوان انکی روح کو سکون دے۔ میری دلی تعزیت انکے خاندان کے لیے دعا ہے۔

 

گاویہ، مسٹر اینڈ مسز 55، مدر انڈیا، جوہی، گھر سنسار جیوتی، سن آف انڈیا، مسٹر ایکس ان بامبے، راجا اور رینک، سنندا، گیت جانکی، للکار، جلتے بدن، ایک کنواری ایک کنوارا، اُجالا ، نیا دور ، شری مان فنتوش ، ایک سپیرا ایک لوٹیرا، جیسے فلمیں شامل ہے۔