Type to search

فیشن

اس انداز میں اتنی ہی لا جواب ہے ‘کبیر سنگھ’ کی اداکارہ کیارا اڈوانی

فیشن ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی حسین اداکاراؤں کی بات کرتے ہی ذہن میں جن اداکاراؤں کا نام آتا ہے ، کیارا اڈوانی ان میں سے ایک ہے، شاہد کپور کی فلم کبیر سنگھ میں اپنی سادگی سے لوگوں کا دل چرا لینے والی کیارا اپنے انسٹاگرام پر بے حد گلیمرس ہے- یہ تصویر اس بات کی گواہی ہے-

کیارا نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے- یوں تو سال 2014 میں کیارا نے بالی ووڈ میں انٹری لی، لیکن انہوں نے ایم ایس دھونی کی بائیوپک میں فینس کا دل خوب جیتا، سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ انکی جوڑی کو باکس آفس پر بھی بھرپور پیار ملا-
اسکے بعد کیارا نے شاہد کپور کے ساتھ کبیر سنگھ میں نظرآئی، اور یہ صاف کردیا ہے کہ خوبصورتی اور ٹیلنٹ کے معاملے میں وہ خوب ماہر ہوچکی ہے- فلموں سے پہلے انکے کام کی بات کی جائے تو وہ خود بتاچکی ہے اداکارہ بننے سے پہلے اپنی ماں کے پری- اسکول میں کام کیا کرتی تھی-

کیارا اسکول میں دیگر ٹیچرس کی طرح بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی- انہیں نظمیں اور الفاظ سیکھاتی تھی ساتھ ہی میں ضرورت پڑنے پر انکے ڈائپرس تک بدلتی تھی- کیارا حال ہی میں گڈ نیوز میں نظر آئی تھی، جس میں انکی جوڑی دلجیت کے ساتھ خوب جمی-

Tags:

You Might also Like