Type to search

ٹی وی اور فلم

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیرتی سریش کرنے جارہی ہے شادی

keerthy suresh married soon

فلمی ڈسک،4مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیشنل ایوارڈ ونر ساؤتھ اداکارہ کیرتی سریش کو لیکر خبریں آرہی ہے کہ یہ اداکارہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کیرتی سریش ایک بزنس مین سے اپنی شادی پلان کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ کیری لو نہیں بلکہ ارینج میریج کررہی ہے۔

کیرتی سریش کے والد نے انکے لیے ایک بڑے بزنس مین کے ساتھ شادی کی بات کی ہے۔ دراصل بتایا جارہا ہے کہ کیرتی کے والد جو کہ ایک سیاسی پارٹی سے جڑے ہیں۔ انہوں نے ہی اپنے لاڈلی کے لیے ایک بڑا گھرانہ ڈھونڈا ہے۔ جہاں دونوں کی شادی کی بات چل رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس بارے میں کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قیاس لگا رہے ہیں کہ کیرتی سریش کا رشتہ پکا ہونے کی رسم بھی ہوچکی ہے۔ کیرتی سریش ساؤتھ فلموں کا مشہور چہرہ ہے۔ انہیں فلم مہانتی میں شاندار اداکاری کے لیے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

سال 2000 میں کیرتی سریش نے مالیالم فلم سے اپنا ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر دیکھائی دی تھی۔ اسکے بعد کیرتی نے سال 2013 میں فلم گیتانجلی سے بطور ہیروئین اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

Tags:

You Might also Like