Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹیلنٹ ہے تو راستہ آسان ہے ۔ اداکارہ کاویری پریام

کاویری پریام

منتخب ہونے کے بعد جب سیٹ پر گئی تو معلوم ہوا نکال دیا گیا۔ کاویری

کاویری نے پرسنل اور پرفیشنل لائف پر کی بات


ٹی وی ڈسک، 6 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ کاویری پریام کو یہ رشتے ہیں پیار کے، شو میں ایک منفی رول پلے کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کاویری فی الحال شو دل دیاں گلہ میں لیڈ رول پلے کررہی ہیں۔

 

 

 

 

 

ٹی وی سیریل یہ رشتے ہیں پیار کے، سے ناظرین کا دل جیت چکی اداکارہ کاویری نے میڈیا سے بات چیت میں اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کی۔ کیونکہ یہ فیمیلی شو ہے، تو مجھے کافی اچھا لگ رہا ہے۔ اسکی کہانی بہت اچھی ہے۔ اسکے ڈائیلاگ کافی اچھے ہیں۔ شو کرکے مزہ آتا ہے۔ اسکے پہلے کے رول الگ طرح کے تھے۔ یہ رول ذیادہ میرے بارے میں ہے تو یہی فرق ہے۔

 

 

 

 

راجن سر کے شو بہت اچھے ہوتے ہیں۔ باقی کسی شو کے ساتھ اسکا موازنہ نہیں ہوسکتا۔ یہ رشتے ہیں پیار کے ایک بہت بڑا اور اس سے کافی الگ شو تھا۔

 

 

 

 

 

 

روز آپ کو وزنی کپڑے اور بھاری جیولری پہننی پڑتی تھی۔ شو میں ڈانس ذیادہ ہوتا تھا۔ گانے ہوتے تھے۔ یہ شو بالکل الگ ہے۔ راجن سر کے سارے شوز ویسے ہی ہوتے ہیں۔ وہ میرا پہلا شو تھا تو اس وقت میں سیکھ رہی تھی۔

 

اب تو نئے لوگوں کو بھی موقع مل رہا ہے۔ اگر ٹیلنٹ ہے تو آپ کے لیے راستہ بن جاتا ہے۔ میں یہی مانتی ہوں کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ آج کل کے بچے بہت تیاری کے ساتھ آرہے ہیں۔

 

میں ایک ایسی لڑکی ہوں جو بہت کم دوست بنانا پسند کرتی ہوں۔ میں سب سے بات کرتی ہوں لیکن دوست اتنی جلدی نہیں بناتی۔ انڈسٹری میں نہ کے برابر دوست ہے۔

 

جب میں ممبئی آئی تھی تو اکیلے ہی آئی تھی، بعد میں والدین اور بھائی ساتھ آئے۔ میرا چھوٹا بھائی اشہار ڈائریکٹ کرتا ہے۔

 

میں دوستی پر یقین رکھتی ہوں کوئی بوائے فرینڈ نہیں ، میں سنگل ہوں، ایسا کوئی ٹیگ نہیں چاہیئے۔

میرا فیشن سینس میری انسٹا کی فوٹوز سے کہیں ذیادہ اچھا ہے۔ میں عرفی کو لیکر ذیادہ کچھ نہیں کہوں گی۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے وہ کچھ نیا لارہی ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ آپ جب اپنا جسم دیکھائے تبھی یہ فیشن ہے، آپ ساڑی میں بھی بہت خوبصورت لگ سکتی ہے۔ میں کسی کا نام نہیں لونگی لیکن فیشن ریولینگ کے بارے میں نہیں ہے۔

 

مجھے سیلکشن ہونے کے بعد ہٹایا گیا ہے۔ شو سے بہت آگے جاکر نکالا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ سیٹ پر دوسرے دن گئی تو مجھے نکال دیا گیا ہے۔ ہر ریجیکشن کو فیل کیا ہے میں نے۔ یہ ایک وقت پر زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔

 

کاویری پریام کی پیدائش 22 اکتوبر  1994 کو جھارکھنڈ میں ہوئی۔ کاویری نے اپنی اسکولی تعلیم بوکارو کے سینٹ سے حاصل کی۔ اسکے بعد ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سے گریجویشن کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد، کاویری ممبئی آئیں۔ کاویری نے پرنٹ شوٹ اور اشتہارات کر کے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

 

 

 

کاویری نے ٹی وی سیریل ناگن 2 میں مدھو مکھی کے رول سے ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد کاویری نے پردیس میں ہے میرا دل اور ساودھان انڈیا میں نظر آئیں۔ کاویری نے سال 2018 میں تشنگی کے ساتھ فلمی کیریئر کی شروعات کی۔

 

 

 

کاویری پریام کو ٹی وی سیریل “یہ رشتے ہیں پیار کے” (2019) کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا لائن گولڈ ایوارڈ مل چکا ہے۔

 

 

کاویری پریام نے پانچ پٹی اور اونلی یو، جیسی شارٹ فلموں میں کام کیا۔ اداکارہ کاویری اپنی فیٹنس کا خیال رکھتی ہے اور روز ورزش کرتی ہے۔