Type to search

فیشن

ریڈیو مرچی ایوارڈ میں شیفون گاؤن میں نظر میں آئی اداکارہ کرشمہ تنا 

فیشن ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرشمہ تنا ٹی وی کی دنیا کی سب سے گلیمرس حسیناؤں میں سے ایک ہے- وہ چاہے کچھ بھی پہنے لیکن اس میں وہ سیکسی وائبس دیتی نظر آتی ہے، اس بار جب وہ ریڈیو مرچی میوزک ایوارڈس میں شریک ہوئی تو یہاں بھی اس اداکارہ کا اسٹائل ایسا رہا کہ سبھی نظریں بس انہیں پر تھمی-

کرشمہ نے اس ستاروں سے سجی شام کے لیے تریک ایڈیز کا سمر ایویننگ گاؤن منتخب کیا تھا، اس نیوڈ شیڈ گاؤن کی نیک لائن کا سلٹ ڈیزائن اسے سیکسی لک دے رہا تھا- ون سائڈ آف شولڈر ہونے کےساتھ ہی اسکے دوسرے سائیڈ فل آستین ڈیزائن کی گئی تھی-

ون شولڈر شیفان گاؤن کی بیک پر تھریڈ اینڈ سیکوئنس ورک کیا گیا تھا، جو بیک لک کو بھی پریٹی بنا رہا تھا- اس ڈریس کے فال کو فری رکھا گیا تھا، جو پرنسس گاؤن جیسا فیل دے رہا تھا- گاؤن میں ون سائیڈ ہائی سلٹ بھی تھی، اس میں اسکن ایکسپوزر کو بچانے کے لیے گاؤن کے ساتھ ہی الگ سے پینٹس بھی تھی، جسے شیفون اینڈ لیس سے بنایا گیا تھا، کرشمہ تنا پر یہ گاؤن واقعی اچھا لگ رہا تھا،
اداکارہ کے لک اور اور پرفکٹ بنانے کے لیے انکے بالوں کو میسی پونی لک دیا گیا تھا، وہی جیولری کے لیے کرشمہ نے اسٹیڈ ایئرینگس اور رنگ منتخب کیا تھا، یہ پرل اینڈ ڈائمنڈ ایئرینگس انمول جیولرس سے لیے گئے تھے-

بات کریں میک اپ کی تو کرشمہ کے لیے قدرتی ٹون میک اپ کو چنا گیا تھا، حالانکہ انکی آنکھں کوضرور آئی شیڈ کی مدد سے زیادہ ہائی لائیٹ کیا گیا تھا، کرشمہ کا میک اپ مکیش پٹیل نے کیا تھا- اس اگر اس ڈریس کی قیمت انٹرنیٹ پر سرچ کی جائے تو یہ ڈریس کی قیمت 770 ڈالر نظر آئے گی، یہ قیمت ہندوستانی روپے میں 55,184.74 روپے ہوتی ہے-

Tags:

You Might also Like