Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجول نے لیا سوشل میڈیا سے بریک، تمام پوسٹ ڈیلیٹ کیے

کاجول بلیک ڈریس

اداکارہ کاجول نے چھوڑا انسٹاگرام، کہا مشکل وقت میں ہوں-

اجے دیوگن کی اہلیہ و اداکارہ کاجول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا-

کاجول نے لکھا، سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں، کیونکہ میری زندگی کا سب سے مشکل وقت دیکھ رہی ہوں-


فلمی ڈسک، 9 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دل والے دلہنیا لیے جائیں گی کی مقبول اداکارہ کاجول کے چاہنے والے بڑی تعداد میں موجود فینس کے لیے بری خبر ہے- اداکارہ نے اچانک ہی سوشل میڈیا کو الوداع کہے دیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

 

اداکارہ کاجول نے کیوں سوشل میڈیا چھڑنے کا فیصلہ لیا ابھی کسی کو پتہ نہیں ہے- انہوں نے سوشل میڈیا سے ربیک کی خبر سوشل میڈیا پر ہی پوسٹ شیئر کرکے دی ہے- اور اداکارہ نے اپنے ساری پرانے پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردیئے ہیں-

 

 

 

شاہ رخ خان کے ساتھ کئی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ کاجول نے اپنی حالیہ پوسٹ میں لکھا، ‘میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور سے گزر رہی ہوں۔

 

 

 

اداکارہ کاجول نے مزید لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ دنوں کے لیے بریک لے رہی ہیں۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔

 

 

کاجول کے اس پوسٹ کو دیکھ کر اداکارہ کے مداح پریشان ہو گئے۔ اداکارہ کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ اس طرح کی پوسٹ کرنے کی وجہ کیا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

 

 

 

کاجول کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو کاجول آخری بار فلم سلام وینکی میں نظر آئی تھی-

 

کاجول اور وشال جیٹھوا اسٹارر فلم گزشتہ سال 9 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز ہوئی تھی۔ اب اداکارہ جلد ہی ‘لسٹ اسٹوریز 2’ میں نظر آئیں گی۔

 

بالی ووڈ اداکارہ کاجول صرف اپنی فلم ہی نہیں بلکہ اپنے اسٹائلش لک کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہے۔ کاجول اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ نظر آتی ہے-

Tags:

You Might also Like