Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ہنیبل میں اداکارہ کاجول کا زبردست لک

کاجول بلیک ڈریس

فلمی ڈسک، 31 ڈسمبر (اردو پوسٹ) انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجول لگاتار سرخیوں میں رہتی ہے- حال ہی میں انہوں نے ویب سیریز دی ٹرائل – پیار ، قانون ، دھوکہ سے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کیا تھا-

 

 

دی ٹرائل میں کاجول کی خوب تعریف ہوئی، وہیں جمعہ کو کاجول نے مشہور امریکی سائیکولوجیکل تھریلر ہنیبل کے ویلن کے لک میں اپنی اے آئی جنریٹیڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

 

 

اجے دیوگن کی اہلیہ اور اداکارہ کاجول کی یہ تصویر فینس کو خوب پسند آرہی ہے- ہنیبل ایک امریکی سائیکولوجیکل تھریلر سیریز ہے، جو ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہے-

 

 

اس تصویر کو غور سے دیکھیں بلیک کلر کی ویمپائر جیسی ڈریس پہنے نظر آرہی اس اداکارہ کو کیا آپ پہچان پائے ہیں، جو شارٹ ہیئر اور برانڈ فورہیڈ میں کافی الگ لگ رہی ہے- یہ کوئی اور نہیں کاجول ہے-

 

 

 

اس سیریز کی بڑی فین فالوونگ ہے- اب اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا نام جڑ گیا ہے- انہوں نے اپنی تصویر ‘ہنیبل’ کے نام سے شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ‘پروجیکٹ لکشیا’ قرار دیا۔

 

 

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کاجول نے ہینیبل کے ولن کے طور پر اپنی دو تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ لباس میں چہرے پر خطرناک تاثرات کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

 

 

فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کاجول نے لکھا میرا ہنیبل لک، اسکا حتمی نتیجہ معنی خیز رہا، مجھے یہ لک کافی پسند ہے- میں اسے کسی دن آما سکتی ہوں-

 

 

کاجول کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کافی تبصرے آ رہے ہیں۔ کچھ مداحوں نے انہیں ‘ہاٹ ولن’ کہا جبکہ کچھ نے انہیں ‘آگ’ کہا۔

 

 

 

بتادیں کہ کاجول بالی ووڈ کے فلمساز شومُو مکھرجی اور اداکارہ تنوجا کی بیٹی ہے۔ اور نانی شوبھنا سمرتھ بھی اداکارہ تھیں۔ ان کی چھوٹی بہن اداکارہ تنیشا ہے۔

 

 

کاجول نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 1992 میں آئی فلم بے خودی سے کی تھی۔ اسکے بعد کاجول نے بالی ووڈ کی ایک سے بڑھ کر ایک فلموں میں اداکاری کی۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like