Type to search

ٹی وی اور فلم

اسپلٹس ولا کی اس کنٹیسٹنٹ نے اپنی ان تصویروں سے لوگوں کو دیوانہ بنایا

ٹی وی ڈسک،11فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اور ٹیلی ویژن میں ایسی بہت سی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے اپنا بچپن غربت میں گزرا اور کافی جدوجہد کے بعد انہیں فلمی دنیا میں الگ پہچان ملی۔ اس فہرست میں کئی فنکار شامل ہے پھر بھی آج کامیاب ہونے کے باوجود ان میں گھمنڈ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور آج بھی سادگی سے جینا وہ کافی پسند کرتے ہیں- ایک ایسی ہی اداکارہ ہے ایشا آنند شرما، جو سی آئی ڈی میں کام کرچکی ہے-

انہوں نے سال 1998 سے لیکر 2018 تک لوگوں کو ٹی وی پر تفریح کیا- اداکارہ کے پاس ہنر ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی ہے اور سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ ایشا آنند شرما کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- ان وائرل تصویروں کو خود ایشا نے اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے-

انٹرنیٹ پر جو تصویریں ایشا کی چھائی ہوئی ہے، اس میں انکا بے حد بولڈ لک نظر آرہا ہے- ٹی وی شو اسپلٹس ولا 9 میں نظر آچکی ایشا آنند شرما کو پہچان ٹی وی شو کنڈلی بھاگیا سے ملی تھی- اسکے بعد وہ تیرے پیار کی، اور سی آئی ڈی جیسے کئی ٹی وی شو میں نظر آئی- ایشا انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اس لیے ایشا کی سوشل میڈیا پر فین فالوئینگ کافی زیادہ ہے- انسٹاگرام پر انہیں 3 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں-

انکی پیدائش 1992 کو جئے پور راجستھان میں ہوئی، انہوں نے اسکولی پڑھائی کیندریا ودیالیہ سے کی- اور کالج کی پڑھائی سینٹ ولفریڈ کالج ، جئے پور سے کی- اور ڈگری بی بی اے سے کی- انہیں ڈانس، سوئمنگ اور ریڈنگ کا شوق ہے- اسپلٹس ولا سے پہلے انہوں نے سی آئی ڈی سیریل میں منفی رول کیا-
فوٹو:ایشا کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags: