Type to search

ٹی وی اور فلم

اپنے وقت کی مشہور اداکارہ فرح ناز اب دیکھتی ہے ایسی

اداکارہ فرح ناز

فلمی ڈسک، 16 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ تبو کی بہن اداکارہ فرح ناز 90 کے دہائی میں فلم انڈسٹری میں ایکٹیو تھی اور اپنی خوبصورتی اور زبردست ایکٹینگ کے لیے مشہور تھی-

فرح ناز نے ایک کے بعد کئی ہٹ فلمیں دی، انہوں نے اس دور کے کئی بڑے اسٹارس کے ساتھ کام کیا جن میں سنجے دت، رشی کپور، انیل کپور، متھن، گووندا، عامر خان جیسے اسٹارس شامل ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farha Naaz (@iamfarhanaaz)

 

ان دنوں انکی خوبصورتی اور انکے کام کے علاوہ انکے غصے کی بھی کافی بحث ہوتی تھی، کہا جاتا ہے کہ فرح کافی غصے والی تھی اور غلط باتیں انہیں پسند نہیں تھی-

یش چوپڑا نے فرح ناز کو پہلا بریک سال 1985 میں آئی فلم فاصلے میں دیا تھا، لیکن تبھی فرح اور یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا کے درمیان جھگڑا ہوگیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farha Naaz (@iamfarhanaaz)

 

یہیں نہیں فرح نے فلم قسم وردی کی، سیٹ پر ایکٹر چنکی پانڈے کی پٹائی کردی تھی- بعد میں فرح نے بتایا کہ چنکی ہمیشہ آئی ایم دی مین، کہے گندے مذاق کرتے تھے-

کہا جاتا ہے کہ فرح نے ایک پارٹی میں پروڈیوسر کو تھپڑ مار دیا تھا- بعد میں انہوں نے بتایا کہ جے پی دتہ کی پارٹی میں فلم میکر فاروق نانڈیاوالا نے فرح کو بیئر پینے کا آفر دیا، اس پر انہیں غصہ آگیا-

فرح ناز کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو فرح نے کیریئر کے عروج پر فلمیں چھوڑ کر شادی کرلی-

فرح نے سال 1996 میں وندو دار سنگھ سے شادی کرلی- وندو دار سنگھ جب فلموں میں آنے کے لیے ہاتھ پیر مار رہے تھے، تب فرح ایک مشہور اداکارہ تھی-

دونوں نے خاندان کے خلاف جاکر شادی کی، لیکن 6 سال بعد ہی دونوں الگ ہوگئے، کہا جاتا ہے کہ وندو کا خاندان نہیں چاہتا تھا کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کریں-

وندو سے الگ ہونے کے کچھ سال بعد فرح نے ایکٹر سمیت سہگل سے شادی کرلی اور وندو نے ایک روسی ماڈل سے شادی کرلی-

فرح اس شادی سے خوش ہے، اور ممبئی میں اپنے شوہر سمیت اور بیٹے فتح رندھاوا کے ساتھ رہتی ہے- دیکھنے میں وہ پہلے سے کافی بدل گئی ہے- انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

اداکارہ فرح ناز ہاشمی کی پیدائش 9 ڈسمبر 1968 میں حیدرآباد کے ایک مسلم گھرانے میں ہوئی، انکے والد کا نام جمال علی ہاشمی اور والدہ کا نام رضوانہ ہے- فرح ، شبانہ اعظمی کی بھانجی اور اداکارہ تبو کی بڑی بہن ہیں۔

فرح کی والدہ ایک اسکول ٹیچر تھی، اور ان کے نانا ریٹائرڈ پروفیسر تھے جو ایک اسکول چلاتے تھے۔ انکے دادا، محمد احسن، ریاضی کے پروفیسر تھے، اور انکی دادی انگریزی ادب کی پروفیسر تھیں۔

فرح ناز نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں سال 1986 میں آئی فلم نصیب اپنا اپنا، ہمارا خاندان، نقاب ، یتیم ، باپ نمبری بیٹا دس نمبری ، جیسی فلمیں شامل ہے-