Type to search

ٹی وی اور فلم

آشرم 3 میں ایشا گپتا کے اشاروں پر چلیں گے بابی دیول عرف بابا نرالا

ایشا گپتا آشرم 3

فلمی ڈسک، 29 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز آشرم کے تیسرے سیزن کا فینس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں-

سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے- جسے ناظرین نے بے حد پیار دیا ہے، سیریز کے تیسرے سیزن میں پہلے کی طرح ہی بابا نرالا کے کردار میں بابی دیول کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esha Gupta (@egupta)

لیکن اس بار بابی دیول کے ساتھ بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ایشا گپتا بھی ہے، جسکی جھلک ٹریلر میں فینس دیکھ چکے ہیں-

ایسے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ سیریز میں ایشا گپتا کیا کرنے والی ہے؟ اسی درمیان اب آشرم 3 کا نیا پرومو آیا ہے، جس میں ایشا گپتا کے کردار کے بارے میں معلومات مل رہی ہے-

سال 2012 میں کرائم تھریلر جنت 2 سے فلموں میں ڈیبیو کرنے والی بولڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انسٹاگرام پر آشرم 3 کا نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں ایشا کی بولڈنیس دیکھنے کو مل رہی ہے-

سیریز میں ایشا گپتا سونیا کے کردار میں دیکھائی دیں گی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے دربار میں بابا نرالا سونیا کو دیکھ کر ہی دیوانے ہوجاتے ہیں-

اسکے بعد سونیا بھی بابا نرالا کو اپنے جال میں پوری طرح پھاسنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتی ہے- دونوں کے درمیان کی کیمسٹری بھی کافی زبردست ہے-

ایشا گپتا نے ویڈیو کے ساتھ ایک مزیدار کیپشن بھی دیا ہے، جس میں انہوں نے بھی سوال “کون ہے سونیا” اٹھایا ہے-

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، کون ہے یہ سونیا، جس نے پوری طرح کردیا ہے بابا نرالا کو اپنی طرف متوجہ- جانیئے ایک بدنام آشرم میں-

آشرم 3 کی ہدایت پرکاش جھا نے کی ہے، جو 3 جون کو ایم ایکس پلیئر پر اسٹریم ہوگی- اس سیریز کو آپ بالکل فری میں دیکھ سکتے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esha Gupta (@egupta)

 

سیریز میں بابی دیول اور ایشا گپتا کے علاوہ آدیتی پوہنکر، چندن رائے، درشن کمار، انوپریہ گوینکا، سچن شراف ، آدھیان سمن، تریدھا چودھری اور انوریتا جھا ہے-

بتادیں کہ بتادیں کہ ایشا گپتا 28 نومبر 1985 کونئی دہلی میں پیدا ہوئی، ایشا کے والد ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر ہیں اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہے، ایشا کی بہن کا نام نیہا ہے، انکا بچپن دہرادون ، حیدرآباد اور دہلی میں گذرا، انہوں نے منی پال یونیورسٹی سے ماس کیموینکیشن کیا-

ایشا ایک ماڈل اور اداکارہ ہے، انہوں نے مس انڈیا انٹرنیشنل کا ٹائٹل 2006 میں جیتا تھا۔ انہوں نے ملک کو مس انٹرنیشنل 2007 کے مقابلے میں پیش کیا، 2012 میں مہیش بھٹ نے انہیں تین فلموں کے معاہدے پر خصوصی فلموں کا حصہ بنا لیا،

Tags:

You Might also Like