Type to search

ٹی وی اور فلم

ایلی اورام کا کیٹ واک وائرل، انٹرنیٹ پر وائرل

elli-avrram-catwalk

ٹی وی ڈسک، 12جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایلی اورام ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ کورونا وائرس کا قہر  دن بہ دن بڑھتا دیکھ ایلی اورام اپنے گھر پر فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گذار رہی ہے۔ ایلی اورام باہرجاکر اس وقت اپنی ہیلتھ کو لیکر کسی طرح کا کوئی ریسک نہیں اٹھانا چاہتی ہے۔ گھر پر رہتے ہوئے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کیٹ واک کرتے ہوئے بے حد بولڈ انداز میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

When the phone rings and It says Rahul 👀 Me: #elliavrram #yourstruly #lovestory

A post shared by Elisabet Elli AvrRam (@elliavrram) on

 

ایلی اورام نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھ ہے، جب بھی میرا فون رنگ کرتا ہے اور کہتا ہے میں راہول ہوں،۔،، تب میں #ایلی اورام #یوروس ٹرولی #لو اسٹوری، ویڈیو میں ایلی اورام گریمی کلر کی منی اسکرٹ کے ساتھ سلور کلر کے ٹاپ میں کافی اسٹائلش اور گلمیرس لک میں نظر آرہی ہے۔ بالوں کو لہراتے ہوئے ایلی اورام کو کیٹ واک کرتے ہوئے دیکھ سوشل میڈیا پر فینس خوب تعریف کررہے ہیں۔

 

ایلی اورام آخری بار بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر موہیت سوری کی فلم ملنگ میں نظر آئی تھی۔ اس فلم میں ایلی کے ساتھ آدتیہ رائے کپور ، دیشا پٹانی، انیل کپور اور کنال کھیمو اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں انکی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگئی تھی۔ اس فلم کے بعد ایلی اورام جلد ہی روہی افزانہ ،، میں نظر آسکتی ہے۔ اس فلم میں ایلی کے ساتھ راج کمار راؤ، ورون شرما، پنکج ترپھاٹھی اور جھانوی کپور جیسے کئی فنکار اہم کردار میں دیکھائی دیں گے۔ ہاردیک مہتا کے ہدایت میں بن رہی اس فلم میں جھانوی کپور ڈبل رول میں دیکھائی دے سکتی ہے۔

اس فلم کے علاوہ ایلی اورام جلد ہی ساؤتھ فلموں میں بھی نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like