Type to search

فیشن

ایلی اورام نے اپنایا ہالی ووڈ اداکارہ آنجلینا جولی کا لک

فیشن ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ملنگ میں اداکارہ ایلی اورام کے لک کو لوگوں نے خوب سراہا اور کہی نہ کہی یہ شبیہ ہالی ووڈ فلم ٹومب رائڈر میں اداکارہ آنجلینا جولی کے نبھائے گئے کردار لارا کروفٹ سے ملتا جھلتا ہے، بلیک ویسٹ، پینٹ اور شوز میں ایلی کے لک نے ناظرین کو فلم ٹامب رائڈر کی یاد دلا دی، وہیں اب ایلی اورام کا ایک نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے- ایلی اس شوٹ میں کافی بنداس انداز میں نظر آرہی ہے-

انہوں نے یہاں بلیک آوٹ فٹ کیری کیا ہوا ہے، انکا یہ لک کافی اترنگی نظر آرہا ہے- شوٹ میں ایلی سیگریٹ کے کش لگاتے ہوئے بھی پوز دیئے ہیں، ایلی کے فینس اب انکی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں- بالی ووڈ میں کام کی بات کریں تو ایلی فی الحال موہیت سوری کی فلم ملنگ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے- فلم نے باکس آفس پر اب تک 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے-

فلم ملنگ 7 فروری کو ریلیز ہوئی جس میں آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی، انیل کپور اور کنال کھیمو جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے-
آپ کو بتادیں کہ ایلی اورام کی پیدائش 29 جولائی 1990 کو سٹاک ہوم ، سویڈن میں ہوئی۔  انکا کا نام ایلزبتھ اوراميدو گرانلونڈ اور انہیں ایلی اورام سے جانا جاتا ہے- اور تیریسو کومُن ، سٹاک ہوم میں پلی بڑھی۔

فوٹو:ایلی اورام کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like