Type to search

ٹی وی اور فلم

ایلی اورام گھر میں صفائی کرتے کرتے کرنے لگی ڈانس

elli-avram-mop-dance

فلمی ڈسک،17مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ شخصیات لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کے ذریعہ فینس کو تفریح کررہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں اداکارہ ایلی اورام نے بھی ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایلی اورام گھر کے کام کو دل سے کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن وہ کام پورا نہیں کر سکی۔ کیونکہ پوچھا ہاتھ میں آتے ہی وہ ڈانس کرنے لگی، ایلی اورام نے حال ہی میں اپنا ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ فینس کو انکا نیا انداز خوب پسند آرہا ہے۔

ایلی اورام نے ویڈیو کو شیئر کیشپن میں لکھا، جب آپ صفائی کرنے کی فراق میں ہوتے ہیں۔۔لیکن اسکی جگہ ڈانس کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ایلی اورام کے اس ویڈیو کو 4لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں وہ بیلی ڈانس کرتی نظر آئی تھی۔ ایلی اورام نے اس ڈانس ویڈیو کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا، ہیش ٹیگ تھروبیک تھرسڈے۔

ایلی اورام کی پیدائش سوڈین کے اسٹاک ہوم میں ہوئی ہے۔ ایلی اب ممبئی میں رہتی ہے اور بالی ووڈ میں وقت وقت پر نظر آتی رہتی ہے۔ بگ باس ایلی کا بڑا بریک مانا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ کپل شرما کے ساتھ کس کس کو پیار کروں، فلم میں نظر آچکی ہے۔ ایلی کی پہلی بالی ووڈ فلم منیش پول کے ساتھ مکی وائرس، تھی، یلی اسکے علاوہ بھی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ ایلی کو آخری بار ملنگ میں دیکھا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like