Type to search

ٹی وی اور فلم

دیشا پٹانی اس طرح گذار رہی ہے لاک ڈاؤن میں اپنا وقت، انٹرویں میں کہا ، مشکل ہے گھر میں رہنا

disha-patani-lockdown

فلمی ڈسک،5مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے قہر کے درمیان بالی ووڈ فنکار لگاتار گھر میں رہ کر اپنا وقت گذار رہے ہیں۔ کبھی کھانا پکانا تو کبھی ورک آوٹ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ شخصیات لگاتار فینس سے جڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وہیں حال ہی میں دیشا پٹانی نے ہندوستان ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ گھر پر رہنا مشکل ہورہا ہے۔ لیکن اس وبا سے لڑنے کے لیے ہمارا گھر پر رہنا ضروری ہے۔ اپنے انٹرویو میں دیشا پٹانی نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ چیزیں جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گی۔ اسکے ساتھ ہی دیشا پٹانی نے انٹرویو میں رادھے۔ یور موسٹ وانٹیڈ ہیرو سے جڑی بھی کئی باتیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

🌸

A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani) on

انٹرویو میں دیشا نے بتایا کہ انکے لیے گھر پر رہنا بالکل نیا ہے۔ انہوں نے کہا، میرے پاس خود کے لیے کافی وقت ہے۔ شوٹنگ اور سفر کی وجہ سے ایسا کبھی کبھی ہی ہوتا ہے۔ میں اپنا کافی وقت پیٹ کے ساتھ گذارتی ہوں کہ چیزیں جلدی ہی ٹھیک ہو جائے۔ گھر پر رہنا مشکل ہورہا ہے لیکن یہ ہم سب کے لیے ضروری بھی ہے۔ جس سے ہم اس وبا سے لڑ سکے۔

دیشا نے ورک فرنٹ کی بات کرتے ہوئے اداکارہ حال ہی میں فلم ملنگ میں نظر آئی تھی۔ اس فلم میں انکے ساتھ آدیتہ رائے کپور، انیل کپور، اور کنال کھیمو نے اہم رول ادا کیے تھے۔ اس سے الگ اداکارہ جلد ہی سلمان کے ساتھ فلم رادھے میں نظر آنے والی ہے۔ یوں تو فلم عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی ایڈیٹینگ کا کافی کام باقی ہے۔ اسکے علاوہ دیشا پٹانی موہت سوری کی فلم ایک ویلن 2 میں بھی نظر آئیں گی، جس میں انکے ساتھ آدتیہ رائے کپور اور جان ابراہم اہم رول ادا کریں گے۔

Tags:

You Might also Like