Type to search

ٹی وی اور فلم

دیا مرزا کی بھتیجی کا انتقال، اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا جذباتی پیغام

اداکارہ دیا مرزا

فلمی ڈسک، 2 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی بھتیجی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس بات کی اطلاع اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے۔ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی بھتیجی کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے انہیں خراج تحسین دیا ہے۔

دیا مرزا نے ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے جسے پڑھ کر فینس کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی جذباتی ہوگئے ہیں اور وہ بھی انکی بھتیجی کو خراج تحسین دے رہے ہیں۔

اداکارہ دیا مرزا نے اپنی بھتیجی کی فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےئ میری بھتیجی، میرا بچہ میری جان اب اس دنیا میں نہیں رہی۔

 

تم جہاں بھی رہو، ہمیشہ میرے لیے خاص رہوگی۔ آپ کو سکون اور پیار ملے آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہوگی۔

دیا مرزا کے اس پوسٹ پر مشہور شخصیات بھی اظہار افسوس جتا رہے ہیں۔ ارجن رامپال، گوہر خان، فرح خان علی، ردھیما کپور جیسے ستاروں نے دیا کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے انکی بھتیجی کو خراج تحسین دیا ہے۔

ارجن رامپال نے لکھا، سن کر بہت دکھ ہوا دیا۔ آپ سبھی کے لیے دعائیں، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو دیا مرزا کی بھتیجی کانام تانیہ تھا اور انکی موت کار حادثہ کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے چار دوستوں کے ساتھ واپس آنے کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حالانکہ انہیں فوری ہاسپٹل لے جایا گیا، پر انکی جان بچائی نہ جاسکی۔

بتادیں کہ دیا مرزا کی بھتیجی حیدرآباد کانگریس یونٹ کے لیڈر فیروز خان کی بیٹی تانیہ کاکڑے ہے۔ فیروز خان نے گذشتہ انتخابات میں نامپلی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا۔

بتادیں کہ اداکارہ دیا مرزا کو لمبے وقت سے کسی فلم میں دیکھا نہیں گیا ہے۔ دیا سال 2000 میں مس ایشیا پیسیفیک کی فاتح رہے چکی ہے۔ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات دیا نے اداکار آر مادھون کے ساتھ فلم رہنا ہے تیرے دل میں، سے کی تھی، جو باکس آفس پرہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like