Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ دیپیکا سنگھ نے دہلی سی ایم کو کہا شکریہ، ماں کو ہاسپٹل میں بیڈ

ٹی وی ڈسک،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی شو ’دیا اور باتی ہم‘ کی اداکارہ دیپیکا سنگھ کی ماں کورونا سے متاثر پائی گئی تھی۔ جسکے بعد اداکارہ نے دہلی کے سی ایم اروند کیجروال سے مدد کی اپیل کی تھی۔ اب خبر ہے کہ دیپیکا سنگھ کی ماں کو ہاسپٹل میں بیڈ مل گیا ہے۔ اس بات کی معلومات اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر دی ہے۔

دیپیکا سنگھ نے ایک پوسٹ شیئر کرکے دہلی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دیا اور باتی ہم، کی اداکارہ دیپیکا سنگھ نے انسٹاگرام پر لکھا، دہلی حکومت اور وزرات صحت کا شکریہ، انہوں نے میرے ویڈیو اور ٹیوٹ کا جلد سے جلد جواب دیا اور آخر کار میری ماں کو دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں داخلہ مل گیا۔ میں امید کرتی ہوں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔

غور طلب ہے کہ دیپیکا سنگھ نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا ، میری والدہ کی عمر 59سال ہے اور وہ دہلی میں ہے، میرے والد کے ساتھ، انکی آج کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل میں انکا ٹیسٹ ہوا۔ کچھ 4 یا 5 دن پہلے۔ مگر رپورٹ انکو ابھی تک ہاتھ میں نہیں دی گئی۔ صرف والد کو بولا کہ رپورٹ کی فوٹو کھینچ کر لے جائیے۔ ہمارے ہاتھ میں رپورٹ نہیں ہے۔ تو ہم انہیں کسی ہاسپٹل میں بھی نہیں دیکھا سکتے۔

ویڈیو میں دیپیکا سنگھ نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا، سمجھے نہیں آرہا ہے کہ والدہ کو یہ کیسے ہوا۔ کیونکہ والدہ تو گھر میں ہی رہتی ہے۔ سب لوگ کہے رہے ہیں گھر پر ہی رہے اور خیال رکھیں۔ لیکن گھر پر رہ کر ہم انکا چیسٹ ایکس رے کروائیں گے۔ کہیں سے کوئی کوئی گائیڈ لائنس نہیں مل رہی ہے۔ اس لیے ہمیں آپکی مدد کی ضرورت ہے۔

Tags:

You Might also Like