Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ دیپیکا سنگھ کی والدہ کورونا مثبت، دہلی حکومت سے مانگی مدد

ٹی وی ڈسک،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا رہا ہے۔ ملک میں اس خطرناک وائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسی وقت ، دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں کورونا (کوویڈ 19) کی وبا پھیلتی نظر آرہی ہے۔ حال ہی میں ، ‘دیا اور باتی ہم’ کی اداکارہ دیپیکا سنگھ کی والدہ بھی کورونا سے متاثر ہوئی۔ اس بات کی معلومات اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعہ دی۔ دیپیکا کی والدہ کورونا سے متاثر ہے۔ لیکن ابھی تک انہیں کسی بھی ہاسپٹل میں شریک نہیں کروایا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے اداکارہ دہلی کے سی ایم اروند کیجروال سے مدد کی اپیل کررہی ہے۔

 

اس ویڈیو میں اداکارہ دیپیکا سنگھ کہے رہی ہے۔ سر میری والدہ کی عمر 59 سال ہے اور وہ دہلی میں ہے، میرے والد کے ساتھ، انکی آج کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل میں انکا ٹیسٹ ہوا کچھ 4 یا 5 دن پہلے، مگر رپورٹ انکو ابھی تک ہاتھ میں نہیں دی ہے۔ صرف والد کو بولا کہ رپورٹ کی فوٹو کھنچ کر لے جائے۔ ہمارے ہاتھ میں رپورٹ نہیں ہے، تو ہم انہیں کسی ہاسپٹل میں بھی نہیں دیکھ سکتے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیسے ردعمل کروں، میری والدہ جوائنٹ فیملی میں رہتی ہے۔ وہ پہاڑ گنج میں ہے۔ وہاں 45 لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، میری دادی کو سانس لینے میں دقت ہورہی ہے، والد بھی سسپیکٹیڈ ہے۔

 

ویڈیو میں دیپیکا سنگھ آگے حکومت سے التجا لگاتے ہوئے کہے رہی ہے کہ کوئی لوگوں کا ٹیسٹ ہونا بہت ضروری ہے، ویڈیو میں اداکارہ کہے رہی ہے ، سمجھ نہیں آرہا ہے والدہ کو یہ کیسے ہوا ہے، کیونکہ والدہ تو گھر میں ہی رہتی ہے ، سب لوگ کہے رہے ہیں گھر پر ہی رہے اور خیال رکھیں، لیکن گھر پر رہ کر ہم انکا ٹیسٹ ایکس رے کیسے کروائیں گے، کہی سے کوئی کوئی گائیڈ لائن نہیں مل رہی ہے۔ میں نے جہاں بھی بات کی ہے، وہاں سبھی کہے رہے ہیں کہ بیڈ فل ہیں، سب لوگ ڈرے ہوئے ہیں، اس لیے ہمیں آپکی مدد کی ضرورت ہے۔

Tags:

You Might also Like