Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈکوٹا جانسن کو گلوبل پہچان فلم ففٹی شیڈز آف گرے سے ملی

ڈکوٹا جانسن

ہالی ووڈ ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈکوٹا جانسن ایک فلمی خاندان سے ہی ہے، انکی ماں میلانی گریفتھ اور شوہر ڈان جانسن 1980 کے مشہور ایکٹر وہ ایکٹرس تھے، ڈکوٹا کی نانی ٹپی ہیڈرین بھی ایک اداکارہ ہے-
ڈکوٹا جانسن نے صرف 9 سال کی عمر میں ہی اداکاری کی شروعات کی تھی، 1999 میں ڈکوٹا نے اپنی فلم ڈیبیو اپنی ماں کے ساتھ کریزی ان الباما سے کی – سال 2015 میں رومانٹک ڈرامہ فلم ففٹی شیڈز آف گرے میں اناسٹاسیا اسٹیل کے مرکزی رول نبھانے کے بعد ڈکوٹا کو ایک بین الاقوامی پہچان ملی- ففٹی شیڈز آف گرے کے لیے ڈکوٹا کو کئی ایوارڈس بھی ملے اور بہت سے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا، ڈکوٹا کو فلم کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا-

اسکے بعد ڈکوٹا نے ففٹی شیڈز آف گرے کی سیکوئل فلمیں ففٹی شیڈز ڈارکر 2017 اور ففٹی شیڈز فریڈ 2018 میں اناسٹاسیا اسٹی کے طور پر اپنے رول کو دہرایا، 21 جمپ سوٹ 212 اور اسپیڈ فار اسپیڈ 2014 بین اور کیٹ (2013-2012) ڈکوٹا کی اہم فلمیں ہیں-

ففٹی شیڈز آف گرے میں اناسٹاسیا اسٹیل کی رول نبھا کر ڈکوٹا راتوں رات اسٹاربن گئی تھی، ڈکوٹا کرس مارٹن کو 2017 سے ڈیٹ کررہی ہے- ڈکوٹا جانسن ایک مشہور امریکی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

جو کہ 4اکتوبر 1989ء میں پیدا ہوئیں۔

Tags:

You Might also Like