Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی پر ڈیبیو کریں گی اداکارہ ڈیزی شاہ

ڈیزی شاہ

روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 13 میں ڈیزی شاہ آسکتی ہے نظر

سلمان خان کے ساتھ فلم جے ہو میں نظر آچکی ہے اداکارہ ڈیزی شاہ

ڈیزی شاہ خطروں کے کھلاڑی سے ٹی وی ڈیبیو کرسکتی ہے۔


 

ٹی وی ڈسک، 8 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹنٹ اور ایڈونچر سے بھرپور روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی 13 کو لیکر بحث میں ہے، اس شو کے کنٹیسٹنٹ میں تنیشا شرما کیس میں ملزم رہے شیزان خان کے نام بھی سامنے آیا ہے-

 

حالانکہ اس نام کو لیکر تنازعہ بھی شروع ہوگیا ہے، وہیں اس ریالٹی شو میں اب جس نئے نام کی بحث ہے وہ ہے سلمان خان کی قریبی اداکارہ ڈیزی شاہ-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daisy (@shahdaisy)

 

 

بتایا جارہا ہے کہ کلرس چینل پر نشر ہونے والے شو خطروں کے کھلاڑی 13 کی شوٹنگ مئی میں دوسرے ہفتے میں شروع ہورہی ہے، کہا جارہا ہے کہ رہوت اپنے اس سیزن کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساؤتھ افریقہ روانہ ہونگے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daisy (@shahdaisy)

 

 

 

ہمیشہ کی طرح یہاں پر اس سیزن کے لیے خطرناک سیٹ تیار کیا گیا ہے جہاں شو کے سبھی کھلاڑی ایکشن اور ایڈونچر کی دنیا میں نظر آئیں گے-

 

 

بتدیں کہ ڈیزی شاہ سلمان خان کے ساتھ سال 2014 میں آئی فلم جے ہو میں نظر آئی تھی اور اسی فلم سے انہوں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا- حالانکہ اسکے بعد وہ ہیٹ اسٹوری 3 میں اور سلمان کی فلم ریس 3 میں نظر آئی-

 

 

لیکن بالی ووڈ میں انکا کیریئر بہت اچھا نہیں رہا، اسکے بعد انہوں نے گجراتی سینما کی دنیا میں انٹری کی-

 

روہت شیٹی کے شو خطروں کے کھلاڑی 13 سے اب جن کھلاڑیوں کے نام جڑے ہیں، ان میں شیو ٹھاکرے، ارچنا گوتم ، روہت چترویدی، نائرہ بنرجی، انجلی آنند ، انجم فقیہ، ایشوریہ شرما، روہت رائے اور شیزان خان جیسے نام شامل ہے-

 

 

 

ڈیزی شاہ کی پیدائش مہاراشٹرا کے ممبئی میں25 اگسٹ  1984 کو گجراتی فیمیلی میں ہوئی۔ ڈیزی شاہ نے اپنے کیریئر کی شروعات 2010 میں تامل فلم وندے ماترم سے کی تھی۔

 

 

 

 

انہوں نے تامل ، کنڑ، اور ملیالی فلموں میں بھی کام کرچکی ہے- میں کام کرچکی ہے- اسکے علاوہ ڈیزی شاہ اپنے ڈانس کے لیے بھی جانی جاتی ہے-