Type to search

ٹی وی اور فلم

چھوی متل نے دیکھائے بریسٹ کینسر سرجری کے نشان

چھوی متل بریسٹ کینسر

ٹی وی ڈسک، 30 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریلوں کے ساتھ ہی کچھ فلموں میں کام کرنے والی چھوی متل کی اسی مہینے کے شروعات میں بریسٹ کینسر کی سرجری ہوئی تھی-

 

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر فوٹوز شیئر کرکے اپنی سرجری کے نشان دیکھائے- انہوں نے سال 2022 میں اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے نئے سال سے پہلے ایک نوٹ لکھا-

 

چھوی کی طرف سے شیئر کیے گئے فوٹوز میں وہ ساحل سمندر پر کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے مسکراتی نظر آرہی ہے-

 

چھوی نے بیک لیس سفید رنگ کی بکنی پہن رکھی ہے اور وہ پیٹھ پر بنے سرجری کے نشان دیکھا رہی ہے- انہوں نے فوٹو شیئر کرکے لکھا، یہ ہے جو میں نے اس سال کمایا، ایک نئی زندگی ، پہلے سے ذیادہ مضبوط
#breastcancersurvivor.
آپکو بتادیں کہ چھوی اب کینسر فری ہوگئی ہے- علاج کے دوران انہوں نے اپنے درد کو سوشل میڈیا کے ذریعہ شیئر کیا تھا-

اداکارہ چھوی نے اپے بریسٹ کینسر کے نشان فلانٹ کرنے پر فینس کمنٹس کررہے ہیں-

بتادیں کہ چھوی متل نے اپنی بریسٹ کینسر سفر کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرکے بتائی تھی- انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا، آج میرا دل تیزی سے دھڑک رہا ہے کیونکہ بریسٹ کینسر کی سرجری کے 3 مہینے پورے ہوگئے ہیں- میں نے جو پیش رفت کی ہے اس سے بے حد خوش ہوں، اور مثبت بنائے رکھنے کے لیے اپنی پیٹھ کو تھپتھپاتی رہی ہوں-

 

بتادیں کہ چھوی متل نے کرشناداسی، تین بہو رانیاں، گھر کی لکشمی بیٹیاں، سمیت کئی شوز کیے-
چھوی متل کی پیدائش 4 ستمبر 1984 کو ہریانہ کے گرگاؤں میں ہوئی- انہوں نے کلاسیکل میوزک میں ماسٹرس کیا،

 

انہوں نے سال 2008 میں آئی سونو سود اور ایشا کوپیکر کی فلم ایک ویواہ ایسا بھی، سے ڈیبیو کیا تھا، اور سال 2007 میں تین بہورانیاں سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا-

 

بتادیں کہ چھوی نے سال 2005 میں ٹی وی ڈائرکٹر موہت حسین نے شادی کی تھی۔
انہوں نے اپنے شوہر موہت حسین کے ساتھ مل کر شیٹی آئیڈیاز ٹرینڈنگ (ایس آئی ٹی) ڈیجیٹل پروڈکشن کمپنی کی مشترکہ بنیاد رکھی۔

Tags:

You Might also Like