Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا کے علامات دیکھنے کے بعد بھی اداکارہ کا دہلی میں نہیں ہوپا رہا ٹیسٹ

فلمی ڈسک،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ چاروی صراف جو سیریل کسوٹی زندگی کے 2 میں پریرنا کی بہن کا کردار نبھا رہی ہے۔ اس وقت دہلی میں کافی پریشانی سے گذر رہی ہے۔ دراصل ، چاروی اپنا اور اپنے خاندان کا کورونا ٹیسٹ کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے اسکے لیے ڈاکٹروں کو اپروچ کیا، لیکن کسی کے پاس کورونا ٹیسٹ کی کوئی کٹ نہیں ہے۔ دراصل میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس بات کا خلاصہ کیا کہ انہیں کوویڈ 19 کے علامات ہیں۔ اداکارہ نے اپنے تجبرے کے متعلق میں ایک کھلا خط لکھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دہلی میں کورونا کا ٹیسٹ کروانے کی کوشش کی۔

 

خط میں چاروی نے لکھا، مجھے کوویڈ 19 علامات ہیں۔ لیکن دہلی میں کورونا کا ٹیسٹ کرانے کے لیے پوچھنا کافی ذیادہ ہے؟ جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے۔ تب سے ہی میں اپنے ہوم ٹاؤن دہلی میں ہوں۔ جیسے ہر کوئی اپنے گھروں میں ہی قید ہے۔ ہم بھی قید ہیں۔ ہم صرف کچھ ضروری سامان کو لینے کے لیے گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ سب کچھ کافی ٹھیک ، اور صحت مند لگ رہا تھا اور ہم کورونا کی نئی لائف اسٹائل کو اپنانا سیکھ رہے تھے۔ اپنے علامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے چاروی نے کہا، پچھلے ہفتے مجھے بے چینی ہونے لگی، میرے جسم کا درجہ حرارت گرتا رہا اور گرتا رہا۔ جلد ہی مجھے تیز بخار ہونے لگا، جسم میں بہت ذیادہ درد ، سانس پھولنا، گلے میں درد ، سردرد ہونے لگا۔ جیسے ہر کسی کو ہورہا ہے۔

 

چاروی نے آگے کہا، میں گھبرانے لگی، اس ڈر کے ساتھ کہ میں کوویڈ 19 سے متاثر ہوں، اسکے علاوہ میں اپنے خاندان کے لیے ڈر گئی تھی۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ انکے ساتھ کچھ بھی ہو، اس لیے میں نے خود کو کورنٹائن کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرے دماغ میں پہلی چیز یہ آئی کہ میں کورونا کا ٹیسٹ کرواؤں،، لیکن مجھے کہی نہ کہی پتہ تھا کہ دہلی میں کورونا کا ٹیسٹ کروانا بھی کافی بڑا ٹاسک ہے۔ میں اپنے ڈاکٹروں کو فون کیا۔ جو کئی سالوں سے ہمارا علاج کررہے ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ انکے پاس کوویڈ ٹیسٹ کٹ نہیں ہے۔ جسکے بعد میں نے پرائیوٹ ہاسپٹلس میں فون کیا، حالانکہ انہوں نے بھی یہ کہے دیا کہ انکے پاس یہ سہولت نہیں ہے۔ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ میرے پاس کوئی آئے اور میرا کورونا ٹیسٹ کریں۔ میں ہاسپٹل جانے کی حالت میں نہیں ہوں۔

Tags: