Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم بندوق باز کی اداکارہ بدیتا باگ ویب سیریز میں

فلمی ڈسک،13 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) میکس پلیئر پر نئی ویب سیریز شروع ہوئی ہے۔ اس ویب سیریز کا نام بھوکال ہے، اس ویب سیریز میں موہیت رینا اور بدیتا باگ اہم کردار میں ہے۔ بتادیں کہ بدیتا باگ وہیں اداکارہ ہے جو فلم بابوموشی بندوق باز فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ دیکھ چکی ہے۔

جہاں تک بھوکال کی کہانی کی بات ہے تو یہ مظفر نگر پر مبنی ہے۔ جہاں جرم کافی بڑھ گیا ہوتا ہے، ایس ایس پی نوین کو یہاں سے جرم ختم کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔ میکس پلیئر پر یہ سیریز بے حد ہٹ ہے۔ 30 ستمبر 1991 کو ہاوڑا (مغربی بنگال) میں پیدا ہوئی بدیتا باگ مغربی بنگال کی رہنے والی ہے۔ وہ ایک بہتتر کلاسیکل سنگر بھی ہے۔ کالج کے دنوں سے ہی بدیتا نے ماڈلنگ کی شروعات کردی تھی۔ گریجویشن کے بعد وہ ایکٹینگ میں کیریئر بنانے کے لیے ممبئی پہنچ گئی۔ ہندی کے ساتھ ساتھ بدیتا بنگالی فلمیں بھی کرتی ہے اور وہاں بھی وہ کافی مشہور ہے۔ نواز الدین صدیقی کے ساتھ بندوق باز فلم میں بدیتا کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ ادھر موہیت رینا کی بات کریں تو وہ ٹی وی سیریل مہا دیو کے ذریعہ گھر گھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

Tags: