Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ بھکتی راٹھور نے شیئر کیا ایکٹر نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ

بھکتی راٹھور

جرنی میں نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ: بھکتی راٹھور


ممبئی، 8 فروری (اردو پوسٹ) اداکارہ بھکتی راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ فلم جرنی میں نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ رہا ہے-

 

 

انیل شرما کی ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ جرنی میں نانا پاٹیکر، اتکرش شرما، راجیش شرما، اشونی کالسیکر، راج پال یادو جیسے کئی فن کار ہیں اس فلم میں بھکتی راٹھوڑ نے نانا پاٹیکر کی سب سے بڑی بہو منجری کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کا پہلا شیڈول بنارس کے ہر میں شوٹ کیا گیا تھا-

 

 

 

اور اب، ٹیم ہماچل پردیش میں دوسرا شیڈول کر رہی ہے۔ نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بھکتی راٹھوڈ نے کہا، نانا صاحب کے ساتھ کام کرنا بہت فطری محسوس ہوتا ہے۔

 

 

ان کے ساتھ سین کرنا بہت آسان ہے۔ واقعی میں، شوٹنگ کے پہلے دن کے اندر ہی ہم ایک فیمیلی بن گئے-

 

ہم آف اسکرین ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں کیمرہ پر زبردست کیمسٹری ہوتی ہے۔ سب سے اہم بات، میں ایک اداکار کے طور پر ان کے نظم و ضبط کو پسند کرتی ہوں اور ان سے میل کھاتی ہوں اور اس طرح پہلے سے ہی ان کی بیٹی کی طرح محسوس کرتا ہوں۔

 

اسٹار پلس کے شو آنکھو مچولی میں کیسر بار ک کردار نبھا چکی اداکارہ بھکتی راٹھور کی پیدائش 6 جولائی 1990 کو ممبئی میں ہوئی، انکے والدین نیلا سونی، کنوبھائی کنور راتھوڑ ہے، اداکارہ بھکتی نے 2017 میں دھیرج آر. پالشیٹکر سے شادی کی- وہ ایک اداکارہ اور تھیٹر آرٹسٹ ہیں۔

 

 

 

 

بھکتی نے کلرز گجراتی پر گجراتی سیریل پتی تھایو پتی گیاو میں کام کیا۔

اداکارہ بھکتی نے  سال 2009 میں ہیتو کنودیا کے ساتھ فلم ہال روپالی نی پیانوا سے دھولی وڈ میں قدم رکھا۔ بھکتی نے روم-کام ویب سیریز میں بھی کام کیا۔

 

 

 

 

اداکارہ بھکتی راٹھور نے سال 2019 میں ایک بین الاقوامی ہندی اور انگریزی فیچر فلم دی لاسٹ کون، میں کام کیا-

 

انہوں نے گجراتی فلموں میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے لیے گجرات گورنمنٹ اسٹیٹ ایوارڈ 2018 جیتا۔

 

 

بھکتی نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ 11 سال کی عمر میں سال 2001 میں اسٹار پلس کے ہندی سیریلس شوبھا ویرانی چودھری، مہر اور تلسی کی بیٹی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور دیس میں نکلا ہوگا چند میں کیا۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *